Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

India-A-mushroom-grew-on-the-skin-of-a-frog.-A-surprising-discovery
سائنس و ٹیکنالوجیاہم ترینتازہ ترینخبریں

انڈیا: مینڈک کی جلد پر کھمبی اگ آئی۔۔ ایک حیران کن دریافت!

By Akhtar Rasool
فروری 17, 2024 3 Min Read
0

سائنسدانوں نے انڈیا کے مغربی گھاٹ کے سرسبز پہاڑوں کے دامن میں ایک ایسا حیران کن مینڈک دریافت کیا ہے، جس کی ٹانگ سے ایک چھوٹی کھمبی پھوٹ رہی ہے۔

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ سے منسلک محققین کا کہنا ہے کہ اس دریافت میں پہلی بار کھمبی کو کسی زندہ جانوروں کے ٹشوز پر اگتے ہوئے دیکھا گیا ہے

اس مینڈک کو مزید مطالعہ کے لیے پکڑا تو نہیں جا سکا، تاہم پانی اور خشکی کے اس جاندار کی آن لائن شیئر کی گئی تصاویر، جن میں اس کی پچھلی ٹانگ کے قریب کھمبی پھوٹی ہوئی دکھائی گئی تھی، نے سائنسدانوں کے درمیان نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

مینڈک کی اس نوع، جس کا نام Rao’s intermediate golden-backed frog (Hylarana intermedia) ہے، دنیا کے اس خطے میں پایا جاتا ہے، جہاں سب سے زیادہ حیاتیاتی تنوع دیکھنے کو ملتا ہے۔

فنگس کے ماہرین نے اس کھمبی کو بونٹ مشروم کے طور پر شناخت کیا ہے، جو زیادہ تر سڑنے والی لکڑی پر پایا جاتا ہے۔

بیکٹیریا اور فنگس سمیت کئی جرثومے جانداروں کے ساتھ پروان چڑھتے ہیں، جن میں زیادہ تر سمبیوٹک (باہمی فائدے کے لیے ایک دوسرے پر انحصار کرنے) یا کم از کم نقصان دہ طفیلے ہو سکتے ہیں۔

تاہم کچھ ایسے جرثومے بھی ہیں، جو مخصوص حالات میں انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں، جن میں کھلاڑی کے پاؤں میں پھپھوندی، ییسٹ انفیکشن یا منہ کی پھپھوندی کی بیماری یعنی کینڈیڈیسیس شامل ہیں۔

تاہم ’ریپٹائلز اینڈ ایمفیبیئنز‘ نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کسی زندہ جاندار پر اگنے والی کھمبی کا اس سے پہلے کبھی دستاویزی ثبوت موجود نہیں تھا۔

محققین کا کہنا ہے ”اب تک ہمارے بہترین علم کے مطابق زندہ مینڈک کے جسم سے پھوٹنے والی کھمبی کو اس سے پہلے کبھی بھی دستاویزی شکل میں نہیں دکھایا گیا۔“

اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ مشروم کو ایسے غذائی اجزا کی ضرورت ہوتی ہے، جو عام طور پر کسی جانور کی جلد پر مناسب طور پر موجود نہیں ہوتے ہیں۔

محققین کا خیال ہے کہ تازہ ترین صورت میں مرطوب، مون سون سے سیراب ہونے والے مغربی گھاٹ نے مشروم کی افزائش کے لیے ایک مثالی ماحول فراہم کیا ہوگا، جس میں مناسب نمی اور نامیاتی مادے شامل ہیں۔

مینڈک پر اگنے والے مشروم کی صحیح نوعیت ابھی تک واضح نہیں ہے اور یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ یہ جلد میں کتنی گہرائی میں داخل ہوا ہے۔

یہ تشویش کا باعث ہو سکتا ہے کیونکہ پہلے سے ہی مینڈک اور دنیا بھر میں سیکڑوں دیگر خشکی اور پانی کے جانوروں کو Batrachochytrium dendrobatidis نامی ایک اور طفیلی فنگس سے خطرہ ہے، جسے عام طور پر chytrid فنگس کہا جاتا ہے۔

چائیٹرڈ Chytrid فنگس انفیکشنز عالمی سطح پر خشکی اور پانی میں رہنے والے جانوروں کی آبادی میں مسلسل کمی کا باعث بنی ہے، کیونکہ وہ ان انواع کی جلد پر پانی اور نمکیات کے توازن کو ختم کر دیتے ہیں اور بالآخر ان کے دل کی ناکامی کا سبب بنتے ہیں۔

تاہم حالیہ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ قاتل فنگس پورے انڈیا میں مینڈک کے ہاٹ سپاٹ میں کم سطح پر موجود ہے۔

Tags:

amanita mushroomcooking frogdaily dose of internetdarwins frogdeath cap mushroomdid mayans use mushroomsDiscovereddiscoverydiscovery channeldiscovery pluseffects of snake venomfrogfrogsgiant mushroomglow in the darkglow in the dark plantsgordon ramsay likes the foodgrilled froghallucinogenic frogsin the wombinedible mushroomsmagic mushroom ceremonymagic mushroomsmaking a differencemushroommushroom (food)mushroom poisoningmushroom speciesmushroom typesmushroomson shroomspoisonous mushroomprotect the wildpsilocybin mushroomsscientists discoveryshark in the poolsnake venom on humanstories of a park rangerstrange animals caught on tapethe man in the iron lungthe ranveer showthe ranveer show clipsthe science of nuclear bombsthe snow golem's new friendthey discoveredtop discoverywar on drugswild mushrooms
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Racism-and-Everyday-Life
Previous

نسل پرستی اور روزمرہ کی زندگی

Thousands-of-donkeys-started-climbing-up-to-meet-the-desire-of-humans-to-look-beautiful-and-young-
Next

ہزاروں گدھے، انسانوں کی خوبصورت اور جوان نظر آنے کی خواہش کی بھینٹ چڑھنے لگے۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme