Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترین

آئی ایم ایف پیکج میں دیر۔۔ جنرل قمر باجوہ کا امریکی حکام سے رابطہ

By Akhtar Rasool
جولائی 29, 2022 2 Min Read
0

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو قرضے کی قسط ملنے میں دیر ہونے پر امریکی حکام سے رابطہ کیا ہے کہ یہ قسط جلد جاری کروانے میں امریکہ اپنا کردار ادا کرے

تفصیلات کے مطابق اردو نیوز میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنرل قمر باجوہ نے امریکی حکام سے یہ رابطہ ’قومی اقتصادی کونسل کے رکن‘ کی حیثیت سے کیا ہے اور اس کا مقصد آئی ایم ایف سے قرضے کی قسط جلد حاصل کر کے ملک کو معاشی گرداب سے نکالنا ہے

معلوم ہوا ہے کہ جنرل قمر باجوہ نے قرضے کی قسط میں غیر معمولی تاخیر اور اس کی وجہ سے ملک میں جاری معاشی بحران میں اضافے کے بعد ذاتی طور پر امریکی حکام سے رابطے کا فیصلہ کیا تاکہ جاری معاشی مسائل کا جلد خاتمہ ہو سکے

ایک غیر ملکی جریدے نے اس سلسلے میں خبر شائع کی ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس سلسلے میں رواں ہفتے کے شروع میں امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ آئی ایم ایف سے قرضے کی قسط جلد دلوانے میں کردار ادا کیا جائے

غیر ملکی جریدے نکی ایشیا کے مطابق جنرل قمر باجوہ نے وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خزانہ سے اپیل کی کہ وہ آئی ایم ایف پر فوری طور پر تقریباً 1.2 بلین ڈالر کی فراہمی کے لیے دباؤ ڈالیں، جو پاکستان کو دوبارہ شروع کیے گئے قرضہ پروگرام کے تحت ملنے والے ہیں

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پہلے ہی 13 جولائی کو زیر غور قرض کے لیے پاکستان کو ’سٹاف کی سطح کے معاہدے کی منظوری‘ دے دی تھی۔ تاہم اس قسط کی ادائیگی بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد ہونی ہے ، جو تاحال نہیں ہو سکی

اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس اگست کے آخر تک متوقع نہیں ہے اور اس میں تاخیر پاکستان کے معاشی مسائل میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔

Tags:

AmericaChief of ArmyIMFPak ArmyPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ڈالر 250 روپے کی ریکارڈ سطح پر، بھارتی روپیہ تگڑا ہوگیا

Next

ٹویوٹا کی گاڑی بک کرانے والے اپنی رقم کیسے واپس لے سکتے ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme