Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںماحولیات

آب و ہوا میں تبدیلی موجودہ حالات اور ناقابلِ تلافی نقصانات

By Akhtar Rasool
مارچ 4, 2022 2 Min Read
0

پیرس: آب و ہوا میں تبدیلی کا مطالعہ کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی تنظیم انٹر گورنمینٹل پینل فار کلائمٹ چینج ( آئی پی سی سی) نے اپنی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ اب موسمیاتی تبدیلیوں سے کرہِ ارض کے حساس نظام کو جو نقصان ہورہا ہے اس کا مداوا نہیں کیا جاسکتا۔

اسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی شدت یعنی بے تحاشا بارش، خشک سالی، گرمی کی لہروں اور سبزے کی آگ کے واقعات سے براہِ راست تین کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد براہِ راست زد پر ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ہزاروں صفحات پر محیط ایک رپورٹ ہے جس کا نام ’کلائمٹ چینج 2022: اثرات، مطابقت پذیری اور زدپذیری‘ رکھا گیا ہے۔ اس اہم دستاویز کی اشاعت پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گیوٹیرس بھی پریس کانفرنس پر موجود تھے جنہوں نے اسے ’انسانی المیے کا اٹلس‘ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ اسیسمںٹ رپورٹ ہے جو آئی پی سی سی نے آٹھ برس بعد جاری کی ہے اور 3675 صفحات پر مشمتل ہے لیکن پالیسی سازوں کے لیے 35 صفحات کا خلاصہ لکھا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے ہزاروں مصنفین میں سے ایک ریشل وارن بھی ہیں جو جامعہ ایسٹ اینجلیا کی سائنسداں ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اوسط درجہ حرارت میں ڈیڑھ درجے سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوچکا ہے اور دو درجے سینٹی گریڈ کا اضافہ موت کے برابر ہوگا۔

رپورٹ میں زور دے کر ثبوت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ غیر یقینی موسمیاتی شدت دماغی اور ذہنی امراض کی وجہ بھی بن رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق غریب ترین ممالک اس سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں جن میں مشرقی، مغربی اور وسطی افریقہ، جنوبی ایشیا اور جنوبی امریکا شامل ہیں۔ ترقی یافتہ اقوام کے مقابلے میں غریب ممالک میں موسمیاتی شدت ( بارش، سیلاب اور خشک سالی وغیرہ ) سے اموات کی شرح بھی 15 فیصد زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کی نصف سے زائد آبادی شہروں کی باسی ہے جہاں ہیٹ ویوو، شہری سیلاب اور طوفان وغیرہ سے انفرا اسٹرکچر اور بجلی کےنظام کو شدید نقصان پہنچتا رہتا ہے۔ یہ تبدیلیاں پورے شہر کو معطل کرسکتی ہیں جن میں ہمارے صوبہ پنجاب کی دھند بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق کلائمٹ چینج سے جانوروں کی دو انواع معدوم ہوچکی ہیں اور ڈیڑھ درجے سینٹی گریڈ کے عالمی اوسط اضافے سے مزید 14 فیصد جاندار صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔

Tags:

Climate changeEnvironmentHeatwavesIndiaPakistanWorld Global Warming
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

خشک ہوا سے ڈھیروں پانی نچوڑنے والا فوم

Next

پشاور: نماز جمعہ کے دوران مسجد میں خودکش دھماکا، 30 سے زائد افراد جاں بحق

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme