Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ایلون مسک کے خزانے سے ایک سو ارب ڈالر کم ہو گئے

By Akhtar Rasool
دسمبر 16, 2022 2 Min Read
0

جب سے ارب پتی ایلون مسک نے شارٹ میسج سروس ٹویٹر کو خریدا ہے، ان پر دباؤ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ اب اس کا اثر ایلون مسک کی دولت اور جائیداد پر بھی پڑ رہا ہے اور وہ دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے

تجزیہ کاروں کے مطابق ٹیسلا کے باس ایلون مسک پر سرمایہ کاروں کا اعتماد کم ہو رہا ہے اور یہ چیز ٹیسلا کے حصص کو بھی متاثر کر رہی ہے۔ منگل کو ٹیسلا کے شئیرز میں پانچ فیصد سے بھی زائد کی کمی ہوئی ہے اور اس طرح اس کمپنی کا ایک شیئر تقریبا 158 ڈالر کا ہو گیا ہے، جو گزشتہ دو برسوں کی کم ترین سطح ہے

حیران کن بات یہ ہے کہ امریکہ میں افراطِ زر میں کمی ہوئی ہے اور گزشتہ روز امریکی ٹیکنالوجی انڈیکس ’نیس ڈیک‘ بھی اوپر گیا ہے لیکن ٹیسلا شیئرز پر اس کا اثر منفی انداز میں پڑا ہے۔ رواں برس کے آغاز پر ٹیسلا کے ایک شئیر کی قیمت تقریباً چار سو ڈالر تھی

بروکر ٹرپل ڈی ٹریڈنگ کے تجزیہ کار ڈینس ڈک کہتے ہیں ”سرمایہ کاروں کو ڈر ہے کہ مسک کی ٹویٹس ٹیسلا برانڈ کو نقصان پہنچائیں گی۔“ ایک اسٹاک مارکیٹر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے ”بہت سے لوگ ٹیسلا سے دوری اختیار کر رہے ہیں کیونکہ وہ سی ای او کے پیغام کی توثیق نہیں کرنا چاہتے‘‘۔ ویلتھ مینیجنگ کمپنی ڈکوٹا ویلتھ کے پورٹ فولیو مینیجر رابرٹ پاولک کے مطابق، ”جب سے مسک نے ‘بے ڈھنگے‘ انداز سے ٹویٹر کمپنی خریدی ہے، تب سے ٹیسلا اسٹاک دباؤ کا شکار ہے۔“

بہرحال اس تمام تر صورتحال کا اثر اب مسک کے ذاتی پیسے کے ذخیرے پر بھی پڑا ہے۔ الیکٹرک کاریں اور خلائی راکٹ بنانے والی کمپنی کے ساتھ ساتھ ٹویٹر کے سربراہ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین افراد کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ بلومبرگ بلینیئرز اور فوربز دونوں ہی کی درجہ بندی میں گزشتہ برس ایلون مسک پہلے نمبر پر تھے اور اب دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں

دنیا کے امیر ترین افراد کی درجہ بندی میں اب پہلے نمبر پر فرانسیسی بیرنہار آرنو ہیں

بلومبرگ کے اندازوں کے مطابق جنوری سے اب تک مسک کی نجی دولت ایک سو بلین ڈالر کم ہو گئی ہے اور اب ان کے پاس تقریبا 163.6 بلین ڈالر باقی رہ گئے ہیں۔ دوسری جانب بیرنہار آرنو کی دولت کا تخمینہ تقریبا 170,8 ارب ڈالر لگایا گیا ہے

واضح رہے کہ 73 سالہ بیرنہار آرنو فرانسیسی لگژری ایمپائر ‘ایل وی ایم ایچ‘ کے چیئرمین ہیں، جس میں ‘ڈیور‘ اور ‘لوئی ویٹوں‘ جیسے فیشن آئیکن اور ‘موئتے شادوں‘ جیسے شیمپین برانڈز شامل ہیں۔

Tags:

are we entering a recessionare we in a recession 2022biden administrationcatherine zeta jonescongressional hearingentrepreneurftx founder arrestedhow the richest make moneyInfrastructuremillionMillionaireMoneymoney tipsnational treasurepatriotic millionairespeter jonesreal vision financereal vision tvrestored republicstock market is crashing againstock market is going to crashtreasurieswhite house press secretary
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اب واٹس ایپ وڈیو کالنگ میں 32 افراد کو شامل کرنا ممکن

Next

امریکہ، چین اور روس کے مابین افریقہ میں اثرو رسوخ کی دوڑ۔۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme