Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کے مقابلے میں ہواوے کے اہم ہتھیار کی ڈیوائسز میں آمد

By Akhtar Rasool
جون 3, 2021 2 Min Read
0

امریکا کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے نتیجے میں معروف چینی کمپنی ہواوے کے اسمارٹ فونز کی فروخت بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے اور ماڈلز کی تعداد بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے

امریکی پابندیوں کے نیتجے میں کمپنی کا اسمارٹ فون مارکیٹ شیئر بہت زیادہ سکڑ چکا ہے، جبکہ نئے فونز کی تیاری کے لیے اسے مختلف مشکلات کا سامنا ہے

ان پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے فونز گوگل سروسز و ایپس سے محروم ہوگئے اور انہیں اوپن سورس اینڈرائڈ سسٹم استعمال کرنا پڑا

اب ہواوے نے گوگل کے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کے مقابلے میں اپنے سب سے بڑے ہتھیار ہارمونی او ایس 2.0 کو اسمارٹ ڈیوائسز کا حصہ بنانا شروع کر دیا ہے

رپورٹ کے مطابق 2 جون کو ایک ایونٹ کے دوران ہواوے کی جانب سے متعدد ڈیوائسز کو متعارف کرایا گیا مگر سب سے اہم خبر ہارمونی او ایس کو اپ گریڈ کرنا تھا جو ان ڈیوائسز پر کام کرے گا

ہارمونی او ایس کو اگست 2019 میں متعارف کرایا گیا تھا مگر اس سیکنڈ جنریشن ورژن پہلی بار متعدد ہواوے ڈیوائسز جیسے اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس اور اسمارٹ واچز کا حصہ ہوگا

اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ چینی کمپنی مزید اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کی محتاج نہیں رہے گی

امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے گوگل سروسز سے محروم ہوچکا ہے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہارمونی کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ گوگل سروسز کے متبادل کے طور پر کام کرسکے

اس ایونٹ میں ہواوے نے دو نئے ٹیبلیٹس متعارف کرائے جن میں ایک 12.6 انچ اور 10.8 انچ کا میٹ پیڈ پرو جبکہ دوسرا میٹ پیڈ 11 ہے

میٹ پیڈ پرو ، فوٹو بشکریہ ہواوے
یہ ہواوے کے اولین ٹیبلیٹس ہیں جن میں اینڈرائیڈ کی جگہ ہارمونی او ایس آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جبکہ ان میں کمپنی کے اپنے تیار کردہ کیرین کی جگہ کوالکوم اسنیپ ڈراگون پراسیسرز استعمال کیے گئے ہیں

10.8 انچ میٹ پرو میں اسنیپ ڈراگون 870، میٹ پیڈ 11 میں اسنیپ ڈراگون 865 اور فلیگ شپ 12.6 انچ کے میٹ پیڈ پرو میں ہواوے کا اپنا کیرین 9000 ای پراسیسر موجود ہے

میٹ پیڈ 11، فوٹو بشکریہ ہواوے
مگر خاص بات پراسیسر نہیں بلکہ ان ٹیبلیٹس پر کام کرنے والا آپریٹنگ سسٹم ہے

اس آپریٹنگ سسٹم سے گوگل ایپس اور سروسز کی ہواوے ڈیوائسز میں واپسی نہیں ہوگی بلکہ ہواوے ایپ گیلری ہی متبادل ایپس فراہم کرے گی

اسی طرح کمپنی کی جانب سے ہواوے واچ 3 کو بھی متعارف کرایا گیا جس میں ہارمونی آپریٹنگ سسٹم، ای سم، 3 دن تک چلنے والی بیٹری اور دیگر فیچرز موجود ہیں

ہواوے واچ 3، فوٹو بشکریہ ہواوے
اس ایونٹ میں کوئی اسمارٹ فون تو پیش نہیں کیا گیا مگر ایسا مانا جارہا ہے کہ پی 50 سیریز کے فلیگ شپ ہواوے کے اولین فونز ہوسکتے ہیں جن میں اینڈرائیڈ کی جگہ ہارمونی او ایس پری انسٹال ہوگا.

Tags:

HuaweiSmart MobileSMART PHONE
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

یورو کپ سے قبل کوپن ہیگن میں دُنیا کی سب سے بڑی فٹ بال تیار

Next

کووڈ 19 کے ایک پراسرار معمے کی ممکنہ وجہ پہلی بار سامنے آگئی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme