Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ایپل آئی او ایس 15 میں نیا فوکس موڈ ترتیب دینے کا طریقہ

By Akhtar Rasool
ستمبر 23, 2021 3 Min Read
0

سلیکان ویلی : ایپل نے حال ہی میں اپنے آپرٹینگ سسٹم کے لیے جاری ہونے والی اپ ڈیٹ iOS 15 میں فوکس موڈ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے

اس فیچر میں ‘ڈو ناٹ ڈسٹرب’ موڈ کو زیادہ فعال اور بہتر بنایا گیا ہے۔ دراصل ایپل نے پرانے DND موڈ کو مزید بہتر بناتے ہوئے کچھ نئے فیچر شامل کیے ہیں جس میں کالز اور میسیجز کے لیے فلٹر کی تخلیق اور آپ کی عدم دستیابی کی صورت میں خود کار اور متعدد کسٹومائزیشن کے ساتھ آٹو ریپلائی کا فیچر بھی شامل ہے

فوکس موڈ میں استمال کنندگان کو زیادہ سہولیات دی گئی ہیں، تاکہ وہ زیادہ آسانی اور سہولت سے اپنے’ڈو ناٹ ڈسٹرب‘ موڈ کو ترتیب دے سکیں

یہ فوکس موڈ ایپل میک، ایپل گھڑی اور آئی پیڈ پر بھی یکساں کام کرے گا، یہاں ہم سنگت میگ کے قارئین کے لیے فوکس موڈ کے کام کرنے اور اسے ترتیب دینے کے طریقے کے حوالے سے اہم معلومات پیش کر رہے ہیں

▪️فوکس موڈ کو iOS 15 میں کیسے ترتیب دیا جائے؟

سب سے پہلے اپنے آئی فون یا آئی پیڈ میں iOS 15 اپ ڈیٹ کو یقینی بنائیں، پھر ’سیٹنگز ایپ‘ میں جا کر ’ Focus‘ آپشن منتخب کریں۔ یہاں آپ کو پہلے سے موجود کچھ آپشن دکھائی دیں گے۔ جن میں ڈو ناٹ ڈسٹرب، ڈرائیونگ، سلیپ اور ورک شامل ہیں۔ ان آپشنز کے ساتھ ہی سیدھی طرف ’+‘ بٹن دکھائی دے گا۔  ’+‘ بٹن پر ٹچ کرکے آپ کسٹم (اپنی مرضی کے مطابق) فوکس موڈ تخلیق کر سکتے ہیں

اس کے بعد Share Across Devices کے آپشن پر جائیں ، جو اس کے نیچے ہی موجود ہے۔ جس میں آپ کو Focus Status اور Phone Calls  کے مزید آپشن دکھائی دیں گے، جن کے ذریعے آپ اس بات کا تعین کرسکتے ہیں کہ کس ایپلیکیشن کو فوکس موڈ تک رسائی دینی چاہیئے اور فوکس موڈ فعال ہوتے ہوئے کالز کو کس طرح مینیج کرنا ہے

’+‘ بٹن پر ٹیپ کر کے آپ فٹنیس، گیمنگ، مائند فُلنیس اور ریڈنگ کے آپشن دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں سے آپ انہیں فوکس موڈ فہرست میں شامل کرکے کسٹومائز کر سکتے ہیں

▪️کسٹم فوکس موڈ تخلیق کرنا

کسٹم فوکس موڈ تخلیق کرنے کے لیے ’+‘ بٹن ٹیپ کر کے Custom کو منتخب کریں۔ اس کے بعد اسے کوئی نام دے کر رنگ اور آئیکون منتخب کریں۔ اس کے بعد آپ کو اپنی فون بک میں موجود ان افراد کو منتخب کرنا ہے، جنہیں آپ چاہتے  ہوں کہ وہ فوکس موڈ آن ہوتے ہوئے بھی آپ کے نوٹیفیکیشن موصول کر سکیں

آپ Calls From کا آپشن منتخب کریں اور دیے گئے آپشنز  ایوری ون، نو ون، فیوریٹس اور آ ل کانٹیکس میں سے کسی ایک کو منتخب کریں۔ اور پھر Allow بٹن پر ٹیپ کردیں۔ اور اگر آپ کسی کو Allow نہیں کرنا چاہتے تو پھر Allow None بٹن پر ٹیپ کر دیں

اگلے مرحلے میں آپ کو اس ایپ کو منتخب کرنے کی ضرورت ہے، جسے آپ نوٹیفیکیشن ظاہر کرنے کی اجازت دینا چاہتے ہیں۔ دی گئی فہرست سے ایپس کو ایڈ کرنے کے لیے ’+‘ بٹن پر ٹیپ کریں، آپ Time Sensitive آپشن کو فعال کرکے Allow بٹن پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔ کانٹیکٹ نوٹیفیکیشن کی طرح یہاں بھی آپ کسی بھی ایپ کو نوٹیفکیشن Allow  نہ کرنے کا آپشن منتخب کر سکتے ہیں

اس طرح یہ سیٹنگز مکمل کرنے کے بعد آپ کا فوکس موڈ تیار ہوجائے گا.

سائنس و ٹیکنالوجی کی خبریں:

  • فیسبُک نے وڈیو کالز کے لیے ’’اسمارٹ ڈسپلے‘‘ پیش کر دیا

  • امریکا ہوائے کمپنی کے پیچھے پڑ گیا، آنر پر بھی پابندیوں کا امکان

  • نوکیا کا کم قیمت 5 جی فون اور اینڈرائڈ ٹیبلیٹ 6 اکتوبر کو متعارف ہوں گے

  • اب عام کمپیوٹر پر پورے انسانی جینوم کی پروسیسنگ منٹوں ممکن

  • کیا آپ کے گھر کی دیواروں کا پینٹ واقعی سفید ہے؟ دوبارہ سوچیے

  • یوٹیوب کے پوڈکاسٹ پروگرام سے آپ بھی پیسہ کما سکتے ہیں

  • ‘فحش’ ویڈیوز کی حوصلہ شکنی کے لئے ‘ٹک ٹاک’ کا نیا مکانیزم

Tags:

AppleApple 15Focus ModeIOS15
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

میں آرمی چیف کو ایکسٹینشن کا ووٹ دینے والی نون لیگ میں شامل نہیں تھی، مریم نواز

Next

بے بنیاد سیکیورٹی خدشات کو اڑانے کے لیے کیریبیئن طوفان کا انتظار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme