کیا آپ کے گھر کی دیواروں کا پینٹ واقعی سفید ہے؟ دوبارہ سوچیے

ویب دیسک

امریکی ریاست انڈیانا میں واقع پورڈیو یونیورسٹی نے ایک غیر اہم ڈولپمنٹ میں گنیز ورلڈ رکارڈ میں نام درج کروایا ہے، جو  یونیورسٹی کے محققین نے دنیا کا سفید ترین پینٹ تخلیق کرنے پر اپنے نام کیا ہے

یونیورسٹی کے میکینکل انجینئرنگ کے پروفیسر ژیولین روآن کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ کا اصل مقصد ایک ایسا پینٹ تخلیق کرنا تھا، جو کہ سورج کی روشنی کو کسی عمارت سے منعکس کر سکے، جس سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے توانائی کا استعمال کم کیا جا سکے

پروفیسر ژیولین روآن کہتے ہیں ”اس پینٹ میں بیریم سلفیٹ کے اجزا شامل کیے گئے ہیں، جو کہ سورج کی ریڈی ایشن کو 98.1 فیصد تک منعکس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے نتیجے میں پینٹ جس سطح پر لگایا جائے گا وہ نمایاں طور پر ارد گرد کی سطح سے ٹھنڈا ہوگا، اور یہی ہماری ٹیم کا اصل مقصد تھا،  جو ہم نے حاصل کر لیا.“

____________________

مزید خبریں:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close