Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

بچوں میں اسکرین تکنے کی عادت دور کی نظر کمزور کرسکتی ہے

By Akhtar Rasool
اکتوبر 11, 2021 2 Min Read
0

کیمبرج : ایک نئے سروے میں خبردار کیا گیا ہے کہ بالخصوص چھوٹے بچوں کو اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ سے دور رکھیں کیونکہ مسلسل اسکرین تکنے سے ان میں مائیوپیا یعنی دور کی نظر متاثر ہونے کا امکان 80 فیصد تک پہنچ جاتا ہے

موقر طبی تحقیقی جریدے لینسٹ میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیمبرج میں واقع اینجلیا رسکِن یونیورسٹی نے تین ماہ سے لے کر تینتیس برس تک کے لگ بھگ تین ہزار افراد کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے ایک سوالنامے میں ان سے اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کی اسکرین دیکھنے کے متعلق سوالات کئے اور بینائی کے ٹیسٹ کئے ہیں

نتائج سے انکشاف ہوا کہ خاص طور پر بچے جب کمپیوٹر اسکرین کے ساتھ ساتھ اسمارٹ فون کا استعمال بھی شروع کردیں، تو دور کی نگاہ کمزور ہونے کا خطرہ 80 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، جبکہ صرف اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کا استعمال بڑھ جائے تو اس سے یہ خطرہ دیگر کے مقابلے میں 30 فیصد تک پہنچ جاتا ہے

یاد رہے کہ 2019ع میں عالمی ادارہ برائے صحت نے خبردار کیا تھا کہ دو سال سے کم عمر کے بچوں کے ہاتھ میں فون ہر گز نہ دیا جائے، کیونکہ اس دوران بچوں کی نظر اور بصارت کی تشکیل ہو رہی ہوتی ہے

عالمی ادارہ برائے صحت کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ دو سال سے پانچ برس تک کے بچوں کو صرف اور صرف ایک گھنٹے تک ہی اسکرین کے سامنے رکھا جائے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بصارت کے کئی پہلو پانچ برس تک بنتے رہتے ہیں

لیکن سروے میں معلوم ہوا کہ صرف برطانیہ میں سینساس وائڈ سینٹر کی تحقیق کے مطابق دو ہزار خاندان ایسے تھے، جہاں بچے ایک ہفتے میں 23 گھنٹوں تک اسکرین پر نظریں گاڑے رکھتے تھے

بعد ازاں کووڈ-19 وبا کے دوران بچوں کی تعداد اور ان کے فون تکنے کے اوقات (اسکرین ٹائم) میں اضافہ ہونے لگا۔ اس کی وجہ باہر نکلنے پر پابندی اور دوسری جانب آن لائن تعلیم قرار دی گئی ہے۔ شاید پاکستان میں بھی حالات اس سے مختلف نہیں ہونگے، کیونکہ والدین بچوں کو فوری طور پر اسمارٹ فون تھما کر خود بری الذمہ کر دیتے ہیں

اس تحقیق کے مصنف اور آنکھوں کے ماہر پروفیسر رابرٹ بورن کہتے ہیں کہ ہزاروں بچوں سے حاصل شدہ ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ  نہ صرف بچوں کی بصارت کو متاثر کر رہے ہیں، بلکہ نوعمروں میں دور کی نگاہ کمزور کر رہے ہیں.

Tags:

KidsOnline ClassesSightSMART PHONEVision
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

چترال میں کھدائی کے دوران تین ہزار برس قدیم قبریں اور مدفن ہتھیار و نوادرات دریافت

Next

مینارِ پاکستان واقعے کا شرمناک ڈراپ سین، ٹک ٹاکر کی طرف سے رقم کے مطالبے کی آڈیو

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme