Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

بھارتی عدالت نے انتہا پسند ہندو جماعتوں سے متعلق دستاویزی فلم نشر ہونے سے روک دی!

By Akhtar Rasool
جون 18, 2023 4 Min Read
0

ایک بھارتی عدالت نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو ملک میں ’مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم‘ پر مبنی دستاویزی فلم نشر یا جاری کرنے سے روک دیا ہے، جو انتہا پسند ہندو جماعتوں کے متشدد کردار کا پردہ چاک کرتی ہے

دستاویزی فلم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) جیسے ہندو قوم پرست گروپوں کی سرگرمیوں کی چھان بین کرتی ہے، جو بھارت کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے قریبی تعلق رکھتی ہے۔ یہ فلم نفرت انگیز تقاریر اور ہندوتوا رہنماؤں کے حملوں کی روشنی میں ہندوستان کی مسلم اقلیت کو درپیش چیلنجوں کی تصویر کشی کرتی ہے

بھارتی نیوز ویب سائٹ دی وائر پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق الہٰ آباد ہائی کورٹ نے دوحہ میں قائم نیوز نیٹ ورک کو ’بھارت… کس نے فیوز روشن کیا؟‘ کے عنوان سے نیوز دستاویزی فلم جاری کرنے سے روکا

رپورٹ میں کہا گیا ”ہائی کورٹ نے زیر بحث فلم کے ٹیلی کاسٹ یا نشر ہونے سے نکلنے والے ممکنہ برے نتائج پر غور کرتے ہوئے زیر التوا ٹیلی کاسٹ کی درخواست کو مؤخر کر دیا“

رپورٹ کے مطابق درخواست سدھیر کمار کی جانب سے دائر کی گئی تھی اور الزام لگایا گیا تھا کہ دستاویزی فلم ’ممکنہ طور پر مختلف مذہبی فرقوں کے درمیان نفرت پیدا کر سکتی ہے اور یوں بھارتی ریاست کے سیکولر تانے بانے کو تباہ کر سکتی ہے‘

دی وائر نے رپورٹ کیا کہ عدالت نے مرکزی حکومت اور اس کے تحت تشکیل دی گئی اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ ’قانون کے مطابق مناسب اقدامات کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ فلم کو ٹیلی کاسٹ/براڈکاسٹ کرنے کی اجازت نہ دی جائے جب تک کہ حکام اس کے مواد کی جانچ اور اس مقصد کے لیے مجاز اتھارٹی سے ضروری سرٹیفیکیشن/ اجازت حاصل نہ کرلی جائے

عدالت نے نشاندہی کی کہ عدالت میں الجزیرہ کی نمائندگی نہیں کی گئی اور یہ فلم دیکھنے کے لیے دستیاب نہیں تھی، اس نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ رجسٹرڈ/اسپیڈ پوسٹ کے ذریعے الجزیرہ کی خدمت کے لیے اڑتالیس گھنٹوں کے اندر اقدامات کرے اور رٹ پٹیشن کی سماعت کے لیے 6 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے

دریں اثنا الجزیرہ نے دستاویزی فلم کو ’ملک میں آر ایس ایس ہندو انتہا پسند گروپوں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم پر ایک تحقیقاتی فلم‘ قرار دیا ہے

واضح رہے کہ آر ایس ایس، ایک خفیہ ملیشیا گروپ جس کے پورے ہندوستان میں لاکھوں ارکان ہیں، جرمنی میں نازیوں سے متاثر تھے۔ 1925 میں تشکیل دی گئی، اس کا مقصد آئینی طور پر سیکولر ہندوستان سے ایک نسلی ہندو ریاست بنانا ہے

اس گروپ پر 1948 میں مختصر طور پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جب اس کے ایک مشتبہ ممبر نے انگریزوں سے ہندوستان کی تحریک آزادی کے رہنما مہاتما گاندھی کو قتل کر دیا تھا

الجزیرہ کی دستاویزی فلم میں آر ایس ایس سے منحرف ہونے والے کا انٹرویو دکھایا گیا ہے، جو آر ایس ایس کے کیمپوں میں اپنے تربیتی سیشنوں کی سرد خانے میں پڑی خفیہ تفصیلات ظاہر کرتا ہے، جس کی مبینہ طور پر ہندوستانی فوج کے ارکان نے نگرانی کی تھی

اس فلم میں بی جے پی کی حکومت والی شمال مشرقی ریاست آسام میں تقریباً سات لاکھ مسلمانوں کو ہراساں کرنے اور انہیں نشانہ بنانے کو بھی دکھایا گیا ہے۔ 2019 میں شہریت کے قانون کی منظوری کے بعد سے، آسام میں بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو اپنی قومیت کھونے اور پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں جلاوطن کیے جانے کا خدشہ ہے

الجزیرہ کی تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ متعدد ہندوستانی ریاستوں میں مسلمانوں کی جائیدادوں کو مسمار کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر مہم چلائی جا رہی ہے۔ ان مہمات میں گھروں اور کاروبار کو توڑنا شامل ہے، جس کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ ہندوستان کی مسلم اقلیت کو معاشی اور سماجی طور پر محروم کرنے کی کوشش ہے

بی جے پی کے ایک ترجمان نے دستاویزی فلم میں لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت ہندو اکثریتی ملک میں ’قانون کی حکمرانی کے لیے پرعزم ہے‘ اور جن افراد پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا الزام ہے، انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا

انہوں نے آر ایس ایس کا دفاع کرتے ہوئے اسے غیر امتیازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تمام پس منظر سے تعلق رکھنے والے ہندوستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے، بشمول مسلمان، عیسائی، قبائلی لوگ اور تاریخی طور پر پسماندہ گروہ جیسے دلت

الجزیرہ کی دستاویزی فلم کے خلاف یہ اقدام بی بی سی کی ایک فلم پر لگائی گئی اسی طرح کی پابندی کے بعد کیا گیا ہے، جس میں مودی کے کردار پر سوال اٹھایا گیا تھا، جب وہ ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے، جہاں 2002 میں فسادات کے دوران ایک ہزار سے زیادہ مسلمان مارے گئے تھے۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد دو گنا ہے

جنوری میں بی بی سی کی فلم پر پابندی کے بعد سے، نئی دہلی اور ممبئی میں اس کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے، اور بھارتی حکام نے برطانیہ میں مقیم نیٹ ورک پر ٹیکس کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا۔ بی بی سی نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ وہ اپنی دو حصوں پر مشتمل فلم میں بیان کردہ حقائق پر قائم ہے۔

Tags:

ancient indian historyasia documentarybalakot air strike documentarybuddhist extremistchannel 4 documentarydemands of moderates and extremistsdna of indian politicsDocumentarydw documentaryextremismextremist phase in hindiextremist phase indian historyextremists in indian historyextremists in indian national congressgandhi documentaryHinduhindu extremehindu extremist countryhindu extremist songshindu extremists speechhindu nationalismhindu nationalism indiahindu nationalistsHindusIndiaindia newsindian electionsIndian Historymini documentarymodi extreme hindumuslims in indiaorder of the solar templeprime minister narendra modi and their politicsrise of the mongol empirethe school that tried to end racism channel 4vishwa hindu parishad
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

لیونل میسی کی ایم ایل ایس سائیڈ انٹر میامی میں منتقلی کے پیچھے ذاتی، کاروباری اور فٹبالنگ وجوہات

Next

ماحولیات بمقابلہ معیشت: بھارت میں سعودی ریفائنری کی تعمیر کے خلاف گاؤں والے سراپا احتجاج

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme