Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بھارت کے مقدس قصبے کے مکانات اچانک دھنسنے لگے، شہریوں کا انخلاء

By Akhtar Rasool
جنوری 9, 2023 3 Min Read
0

بھارت میں مقدس ترین سمجھے جانے والے قصبوں میں سے ایک میں رہائشی مکانوں میں اچانک دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں اور وہ زمین میں دھنس رہے ہیں

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بتایا کہ حکام اتوار کو پریشانی کے شکار شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے لیے آپریشن کر رہے ہیں

بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ کے قصبے جوشی مَٹھ میں مکانات کے ’ڈوبنے‘ کی وجہ واضح نہیں ہے، لیکن رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ قریب ایک ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے لیے سڑکوں اور سرنگوں کی تعمیر ہے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس مسئلے پر بات چیت کے لیے اتوار ہی کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کر لی

قبل ازیں حکومت کی جانب سے اس کی وجوہات کا ‘فوری جائزہ‘ لینے کے لیے ایک ماہر پینل بھی تشکیل دیا گیا تھا

ایک مقامی اہلکار ہمانشو کُھرانہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ کم از کم ساٹھ خاندانوں کو پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید بہت سے افراد کو ان کے دھنسنے والے مکانات سے باہر منتقل کیے جانے کا امکان ہے

رہائشیوں کا کہنا تھا کہ بہت بڑی تعداد پہلے ہی اپنے گھروں سے بھاگ چکی ہے جبکہ لگ بھگ بیس ہزار افراد کے قصبے میں چھ سو کے قریب گھر اور ہوٹل بھی دھنس رہے ہیں

ایک اور اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ قصبے کے کئی علاقوں کو غیرمحفوظ قرار دے دیا گیا ہے اور داخلے پر پابندی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے علاقے کا سروے کیا گیا ہے

انہوں نے کہا ”لوگ شدید پریشان ہیں۔ خدشہ یہ ہے کہ قصبہ ڈوب رہا ہے۔“

اس صورت حال میں بہت سے مقامی لوگ شدید سردی میں راتیں گھروں سے باہر گزارنے پر مجبور ہوئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ عمارتوں اور سڑکوں میں دراڑوں کے بارے میں کئی ماہ سے حکام کو خبردار کر رہے تھے

بعض مکانات ایسے بھی تھے جن میں سے کیچڑ والا مٹیالا پانی بہہ رہا تھا

ایک مقامی خاتون وینیتا دیوی نے بتایا کہ اکتوبر میں ان کے گھر کی دیواروں میں دراڑیں نظر آنے لگیں جو اب اس قدر چوڑی ہو چکی ہیں کہ ان کا گھر بھی پڑوس کے پچیس دیگر گھروں کی طرح منہدم ہونے کے قریب ہے

انہوں نے کہا ”میرے بچوں کا کیا بنے گا؟ اب وہ کیسے پڑھیں گے؟“

ایک اور رہائشی سنائینا کا کہنا تھا ”ہم نے اپنی زندگی بھر کی کمائی سے یہ گھر بنایا تھا، لیکن اب یہ ختم ہو گیا ہے“

جوشی مٹھ کی اہمیت کیا ہے؟

سطح سمندر سے تقریباً 18سو میٹر (چھ ہزار فٹ) بلندی پر واقع جوشی مٹھ ہمالیہ کے متعدد اہم مذہبی مقامات تک رسائی کا بڑا راستہ ہے، جہاں سے ہر سال ہزاروں زائرین گزرتے ہیں

اس قصبے میں بھارتی فوج کا ایک بڑا بیس اور چین کے ساتھ متنازع سرحد تک ایک اسٹریٹجک سڑک بھی ہے، جس میں مبینہ طور پر وسیع دراڑیں پڑ چکی ہیں

وہاں موجود اُولسکی ریزارٹ کی طرف جانے کے لیے ایک کیبل کار روپ وے کو سہارا دینے والے ستونوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

ماضی میں یہ خطہ زلزلوں کا شکار رہا ہے اور حالیہ برسوں میں یہاں متعدد مرتبہ قدرتی آفات بھی دیکھی گئی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تباہی کی وجہ گلیشیئرز کا پگھلنا اور بے ہنگم تعمیرات ہیں

اس علاقے میں جاری تعمیراتی منصوبوں میں ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹس کے ساتھ ساتھ چینی سرحدی علاقے اور ہندو مقدس مقامات تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے ایک بڑی سڑک شامل ہے

قبل ازیں فروری 2021 میں جوشی مٹھ اور آس پاس کے علاقوں میں آنے والے سیلاب میں کم از کم دو سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Tags:

100 players simulate countries in minecraft20 strangest places where people actually livecold wave north indiacold wave north india newsi simulated countries in minecrafti simulated the world in minecraftimpossible places people were foundIndiaindia covid casesindia ukraine evacuationindian independencelatest news indiaresting place of jesus christwhat if everyone was trapped in minecraft
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جھیل کے پرندے کبھی اِس پار تو کبھی اُس پار، بلوچستان میں اہم رہنماؤں کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری

Next

کاغذ مارکیٹ: روز نئی قیمت، خوف اور بے یقینی کا ماحول، ہزاروں لوگ بے روزگای کے دہانے پر

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme