Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

’میسی فیور‘ برقرار، عالمی چیمپیئن ارجنٹائن کا پہلا میچ کل

By Akhtar Rasool
مارچ 22, 2023 3 Min Read
0

فٹبال اسٹار لیونل میسی اور ان کے ارجنٹائن کے ساتھی جمعرات کو قطر میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اپنا پہلا میچ کھیلیں گے

بیونس آئرس کے یادگار اسٹیڈیم میں سینٹرل امریکن کی نسبتاً کمزور ٹیم پاناما کے خلاف میچ کے تریسٹھ ہزار دستیاب ٹکٹوں کے لیے پندرہ لاکھ سے زائد شائقین نے درخواستیں جمع کروائی ہیں

فٹبال کے دیوانے، ارجنٹائن کے عوام دسمبر میں فرانس کے خلاف پینالٹی شوٹ آؤٹ میں ڈرامائی فتح کے بعد جشن منانے کے لیے لاکھوں کی تعداد میں باہر نکل آئے تھے۔ ایک اندازے کے مطابق ٹرافی پریڈ کے لیے چند روز بعد بیونس آئرس کی سڑکوں پر تقریباً پچاس لاکھ افراد جمع ہوئے

پریڈ کا ہجوم اتنا زیادہ تھا کہ اسے وسطی بیونس آئرس پہنچنے سے بہت پہلے ہی ختم کرنا پڑا کیونکہ یہ پہلے ہی مقررہ وقت سے کئی گھنٹے پیچھے تھی

دوحہ میں ہونے والے فائنل کے بعد لیونل میسی کے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کی توقع کی جا رہی تھی، جس میں انہوں نے دو گول اور ایک شوٹ آؤٹ اسپاٹ کک اسکور کیا تھا، لیکن پیرس سینٹ جرمین کے فارورڈ کا کہنا تھا کہ وہ مزید آگے بڑھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ عالمی چیمپیئن کی حیثیت سے ارجنٹائن کی جرسی پہن سکیں

کوچ لیونل اسکالونی نے منگل کو بتایا ”وہ اچھی فارم میں ہیں، وہ کھیلتے رہنا چاہتے ہیں۔ جب وہ مجھ سے کہیں گے کہ وہ اچھا محسوس نہیں کر رہے تو ہم دیکھیں گے۔ اس وقت وہ قومی ٹیم میں خوش ہیں“

رواں ماہ کے اوائل میں اس امید کو اس وقت قدرے دھچکا لگا تھا جب دو افراد نے میسی کی اہلیہ کے اہل خانہ کی ملکیت ایک بند سپر مارکیٹ پر فائرنگ کی تھی، جس کے بعد انہوں نے سات بار بیلن ڈی اور اعزاز جیتنے والے میسی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک خطرناک پیغام چھوڑا تھا

بیونس آئرس سے تقریباً تین سو بیس کلومیٹر شمال میں میسی کے آبائی شہر روزاریو کے میئر پابلو جاو جاوکن کے حوالے سے ہاتھ سے لکھے گئے پیغام میں کہا گیا تھا ”میسی، ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ جاوکن ایک نارکو (منشیات کا بادشاہ) ہے، وہ آپ کا خیال نہیں کرے گا“

تاہم میسی نے اس پر کوئی غیرمعمولی ردعمل نہیں دیا تھا

میسی کے والد جارج میسی نے صحافیوں کو بتایا ”میں نے بیٹے سے بات کی اور اس نے مجھ سے کہا کہ پرسکون رہیں“

اگرچہ اس کا براہِ راست اثر میسی پر نہیں پڑے گا لیکن اس واقعے نے پینتیس سالہ میسی کے آبائی شہر میں بڑھتے ہوئے مسئلے کو اجاگر کیا ہے

روزاریو دریائے پرانا میں واقع ایک بندرگاہ ہے، جو آہستہ آہستہ منشیات کی اسمگلنگ کا مرکز اور ارجنٹائن کا سب سے پرتشدد شہر بن گیا ہے، جہاں 2022ع میں 287 افراد ہلاک ہوئے تھے

ٹیم کی وطن واپسی کے لیے بیونس آئرس میں پارٹی کا ماحول متوقع ہے۔ 83 ہزار کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں 20000 مقامات مدعو افراد کے لیے مختص تھے، باقی ٹکٹوں کو فروخت کے دو گھنٹے کے اندر ہی بند کردیا گیا تھا۔ سب سے سستے ٹکٹ کی قیمت 12000 پیسو (60 ڈالر) سے 49000 پیسو (245 ڈالر) تک ہے، جو جنوبی امریکی ملک میں اوسط ماہانہ تنخواہ کے نصف سے زیادہ ہے

ارجنٹائن کی فٹبال فیڈریشن کے صدر کلاڈیو تاپیا نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم کو میڈیا کو اجازت نامے کے لیے ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، تاہم اسٹیڈیم میں محض 344 صحافیوں کے لیے گنجائش ہے

انہوں نے کہا ”ہم سب کو ایڈجسٹ کرنے کے قابل ہونا پسند کریں گے، لیکن ہمیں صرف صحافیوں کے لیے دو اسٹیڈیمز کی ضرورت ہوگی“ تاپیا نے کہا کہ ارجنٹائن کے لیے ’یہ مکمل پاگل پن‘ ہے

حکومت کی جانب سے میچ کو آزادانہ طور پر نشر کرنے کے فیصلے کے بعد جو بدقسمت لوگ اسٹیڈیم کے اندر داخل نہیں ہوسکیں گے، وہ کم از کم ٹیلی ویژن پر مفت میں میچ دیکھ سکیں گے

اسکالونی نے ان سے وعدہ کیا کہ ٹیم موقع یا مخالفین سے قطع نظر اپنی کامیابیوں کے بعد پرسکون نہیں رہے گی

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ایک ہی سطح پر کھیلنا ہے۔ ”اب یہ پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہو جائے گا کیوں کہ ہر کوئی ہمیں ہرانا چاہے گا“

جمعرات کے میچ کے بعد ارجنٹائن اٹھائیسویں میچ میں جزیرے کوراکاو سے سانتیاگو ڈیل ایسٹریرو میں کھیلے گا۔

Tags:

20 20 world cup2022 icc men's t20 world cup2022 t20 world cupargentina full matchICC T20 World Cupicc t20 world cup 2022icc world cup 2022orbis world cup 90 the complete collectiont 20 world cup 2022t20 cricket world cup 2022T20 World Cupt20 world cup 2020t20 world cup 2022t20 world cup listt20 world cup【goawin.com】&【login to get free cash 1000 inr】vintage world cup stickersWorld cup T20world cup t20 2022world t20
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بھوک بڑھانے والے ’ہارمون‘ کا ’ہارٹ فیل‘ کے علاج سے حیران کن تعلق دریافت

Next

سستا پیٹرول فراہم کرنے کا حکومتی منصوبہ: قابلِ عمل بھی ہے یا صرف لولی پاپ؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme