Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

تین سو سے کم یونٹ استعمال کرنے والےصارفین سے 14.24 روپے فی یونٹ تک اضافی وصول کرنے کا حکومتی منصوبہ!

By Akhtar Rasool
فروری 28, 2023 3 Min Read
0

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی زیرِ قیادت پی ڈی ایم کی مخلوط حکومت نے بجلی کے چھوٹے صارفین کو فی یونٹ 14.24 روپے اضافے کا بڑا جھٹکا دینے کا منصوبہ بنا لیا ہے

وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر نے پارلیمان کو بتایا ہے کہ حکومت آٹھ ماہ کے عرصے میں مختلف شیڈول میں 300 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے 9.90 سے 14.24 روپے فی یونٹ وصول کرے گی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اصرار پر شعبہ توانائی کے قرضوں کی فنڈنگ کے لیے 300 یونٹس سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں پر 3.82 پیسے فی یونٹ سرچارج بھی لگایا جائے گا

قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے توانائی میں بیان دیتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت کو تمام حقائق اور اعداد و شمار پر بات چیت کر کے شعبہ توانائی کی ہر چیز پر آئی ایم ایف کو مطمئن کرنا تھا کیوں کہ آئی ایم ایف چاہتا تھا کہ قرض کی قسط کے معاہدے کے لیے بجلی کے نرخوں میں فوری اضافہ کیا جائے

اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود خان مزاری نے کی

صارفین سے اس اضافی فنڈ کی وصولی کے علاوہ پاور ڈویژن نے نظام کے مسائل مثلاً بجلی چوری روکنے اور تکنیکی نقصانات کو کم کرنے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے آئندہ سال کے بجٹ میں تین کھرب روپے مانگے ہیں

وزیر توانائی نے کہا کہ گزشتہ برس کے جون اور جولائی کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹس کے زیرِ التوا واجبات کو سیلاب کی وجہ سے مؤخر کر دیا تھا، اب وہ 300 یونٹس سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر سرچارج لگاتے وقت وصول کی جائے گی

یہاں یہ بات مدِ نظر رہے کہ پاور ڈویژن نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو نرخوں کا نیا شیڈول جاری کرنے کا کہہ چکا ہے تاکہ مارچ تا اکتوبر کے دوران 200 یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین سے 10.34 روپے، 300 یونٹس تک استعمال کرنے والوں سے 14.24 روپے فی یونٹ وصول کیے جا سکیں

اس کے لیے امکان ہے کہ ریگولیٹر مارچ کے پہلے ہفتے میں رسمی کارروائیاں مکمل کرلے گا، یہ چارجز 300 یونٹس سے زائد استعمال کرنے والے یا بڑے صارفین سے پہلے ہی وصول کیے جا چکے ہیں، لیکن سیلاب کی وجہ سے دیگر صارفین سے نہیں لیے گئے تھے

دوسری جانب حکومت نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیا ہے کہ 3.82 روپے فی یونٹ فنانسنگ لاگت سرچارج کے نفاذ کے ذریعے شعبہ توانائی کے 800 ارب روپے سے زائد کے قرضوں کی مالی اعانت کی جائے گی

وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت دن کے وقت زیادہ سے زیادہ بجلی شمسی توانائی کے ذریعے بنا کر ایندھن کی لاگت کم کرنے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے اور حکومت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری نہیں کرے گی بلکہ ریکوری کے لیے نقصان میں چلنے والے فیڈرز کو ٹھیکے پر دے دے گی

انہوں نے کہا کہ ایسے فیڈرز ہیں، جہاں سے 98 فیصد بل کی ادائیگی نہیں کی جاتی اور کمیٹی کو ان علاقوں میں بجلی چوری اور بلنگ کے مسائل پر ان کیمرا بریفنگ دی جا سکتی ہے

وزیرِ توانائی کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ٹیکنالوجی اہم کردار ادا کرے گی اور رواں برس جون تک بڑے صارفین کو اسمارٹ ایڈوانس میٹر پر منتقل کر دیا جائے گا، جس سے ڈیڑھ لاکھ بڑے صارفین کی ریئل ٹائم لائیو نگرانی میں مدد ملے گی۔

Tags:

amcbestBidenBitcoinbondsbtcbubblebuffettchartsChinacramerCrashcryptocrypto crashdalioDollareconomicsEconomyElonElon Muskfedfederal reservefinancialgmeGoldgranthamhyperinfltionInflationinvestingjerome powellmarket crashmarket manipulationmichael burrymungeroptionspowellqqqretailshort squeezeSpystagflationstockstechnical analysisTeslatransitorytslavix
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ڈی ایچ ایل کا پاکستان میں 15 مارچ سے آپریشنز محدود کرنے کا اعلان

Next

اپنے ہی ہیروں کی آمدن سے محروم افریقی ممالک کا المیہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme