Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

جیب میں سما جانے والا جدید الٹراساؤنڈ نظام

By Akhtar Rasool
ستمبر 17, 2021 2 Min Read
0

نیویارک : اس وقت دنیا بھر میں لگ بھگ چار ارب افراد ایسے ہیں جنہیں مختلف امراض کی تشخیص کے لیے الٹراساؤنڈ اور ایکس رے کی سہولت میسر نہیں۔ اب  ییل یونیورسٹی کے سائنسداں نے دنیا کے سب سے چھوٹے، کم خرچ اور مؤثر ترین الٹراساؤنڈ نظام کی صورت میں اس کا بہترین حل پیش کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق جینیات داں پروفیسر جوناتھن روتھبرگ اور ان کی ٹیم نے بٹرفلائی آئی کیو نامی ایک آلہ بنایا ہے۔ انہوں نے ایک عرصے تک تحقیق و تخلیقی عمل انجام دینے کے بعد یہ اہم ایجاد کی ہے۔ اس میں دسیوں لاکھوں روپے کے بھاری بھرکم الٹراساؤنڈ نظام کے بجائے اسے ایک دستی آلے میں سمویا گیا ہے

پہلے مرحلے میں مائیکرو الیکٹرانکس کو آزمایا گیا ہے اور بڑے سرکٹ کو بہت چھوٹا کرکے ایک ایسے آلے میں سمویا گیا ہے جو ہاتھ میں سما سکتا ہے

یہ آلہ اس وقت ڈیڑھ سو ایسے ممالک کو فروخت کیا جارہا ہے، جو اس کی قیمت ادا کرسکتے ہیں جبکہ فلاحی ادارے کے تعاون سے  تریپن غریب ترین ممالک کو بلاقیمت فراہم کیا جائے گا

پروفیسر جوناتھن کے مطابق اگرچہ یہ روایتی الٹراساؤنڈ نظام کی جگہ تو نہیں لے سکتا، لیکن عین ممکن ہے کہ اس سے الٹراساؤنڈ عکس بندی عام ہوگی اور اس سے فوائد حاصل ہوں گے

بٹرفلائی آئی کیو کی بنیاد پر اس میں مزید اختراعات کی گئی ہیں ۔ تھوڑی سی تبدیلی کے بعد اسے جانوروں کے امراض میں استعمال کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بٹرفلائی ایکسیس اور بٹرفلائی اینٹرپرائز سسٹم کی بدولت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور ایک چھوٹے سے دیہات میں طبی تشخیص کا پورا نظام مرتب کیا جاسکتا ہے

اس ایجاد کو ٹیلی میڈیسن کے لیے بھی کامیابی سے استعمال کیا گیا ہے۔ بعض ہسپتالوں کی ایمبولینس میں اسے ایمرجنسی کے طور پر بھی کامیابی سے استعمال کیا گیا ہے۔ اسی آلے کو ایک خلانورد نے خلائی اسٹیشن میں دل کی کیفیت ناپنے کے لیے بھی آزمایا ہے

اس طرح بٹرفلائی آئی کیو کو کئی اہم طبی امور کے لئے کامیابی سے آزمایا جارہا ہے.

Tags:

BiotechnologyMedical ScienceMedical TechnologyMobile Ultrasound Device
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

خون اور پسینے سے بنا ’آسمانی کنکریٹ‘ اور مریخ پر انسانی بستیاں!

Next

تھر کے تاجر راج کمار انندانی نے  آٹھ کروڑ کی زمین کالج کو عطیہ کر دی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme