Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

دادل، لیاری کی ’پیشہ ور قاتلہ‘ کے کردار پر مبنی فلم

By Akhtar Rasool
اپریل 23, 2023 3 Min Read
0

سونیا حسین فلم دادل میں ایک پیشہ ور قاتلہ کا کردار کر رہی ہیں، جو لیاری میں رہنے والی ایک بلوچ لڑکی ہے

یہ فلم لیاری کی ایک بلوچ لڑکی کی کہانی ہے، جو دنیا کے سامنے باکسر اور درپردہ ایک ٹارگٹ کلر ہے۔ اس فلم کی زیادہ تر عکاسی بھی لیاری ہی میں ہوئی ہے

سونیا حسین کا کہنا ہےان کا کردار باکسر سے زیادہ قاتل لڑکی یا ٹارگٹ کلر کا ہے۔ لیڈی باکسر کا کردار کرنے کے لیے انہوں نے کافی ساری فلمیں دیکھی تھیں، لیکن ان کا اس فلم میں اصل کردار ایک سیریل کلر کا ہی ہے

سونیا حسین کے کردار کا نام حیا بلوچ ہے اور وہ کہتی ہیں کہ بلوچی زبان کا انداز اپنانے کے سلسلے میں ایوا بی اور دیگر نے ان کی بہت مدد کی اور خود ان کو بہت زیادہ محنت کرنا پڑی۔

’لیکن جب ٹچ بٹن میں پنجابی کردار کرلیا تو بلوچ کردار بھی کرلیں گے۔‘

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ’ایک فن کار کی حیثیت سے جب تک آپ کوئی ایسا کردار نہیں کرتے جو آپ کے فن کی تسکین کا باعث ہو، آپ کا فن مکمل نہیں ہوتا۔‘

اس لیے ان کا خیال ہے کہ ’گلیمر والے کردار تو ہوتے ہی رہتے ہیں، چند ماہ پہلے ٹچ بٹن میں ایسا ہی کردار تھا۔‘

اس کے باوجود سونیا کو اس بات کا ڈر نہیں ہے کہ انہیں ٹائپ کاسٹ کیا جا سکتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ 2014ع میں بھی انہوں ڈراما نازو میں ایک خصوصی بچی کا کردار کیا تھا، جس کے بعد بہت مختلف کردار ملے تو اچھا کام کرنے سے فرق پڑتا ہے، لیکن کیسا کام کیا اس سے فرق نہیں پڑتا

سونیا حسین کی فلم دادل کا بیشتر حصہ لیاری میں فلمایا گیا ہے۔ اس بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’لیاری کے بارے میں بہت سی غلط فہمیاں ہیں، وہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں، وہاں سے بہت بڑے بڑے فن کار نکلے ہیں۔‘

انہوں نے کہا ’فلمیں تو بہت بنی ہے ہیں، لیکن شاید اس فلم کے ذریعے کراچی کے علاقے لیاری کا ایک مختلف منظر لوگوں کو ملے گا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’لیاری میں باکسنگ کا بہت جنون ہے، وہ لوگ پھٹے ہوئے جوتے اور گلوز میں بھی کام کر کے اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں اور ایسا جذبہ ملک میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔‘

سونیا نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ان افراد کی مدد کرے تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام ہو۔

سونیا کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش رہی ہے کہ بطور اداکارہ ان کو پہچانا جائے اور جو بھی کردار ہو اس کی کوئی اہمیت ہو، وہ کوئی کردار صرف اس لیے نہیں کرنا چاہتی ہیں کہ وہ ہیروئین کا کردار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ فلمیں بہت کم کرتی ہیں، اور اگر صرف بھرتی کا کردار کرنا ہے تو ڈرامے کی صنعت بہت زیادہ بڑی ہے

سونیا نے کہا کہ وہ فیمینسٹ بھی ہیں، اس لیے وہ چاہتی ہیں کہ خواتین ہر میدان میں برابر ہونی چاہییں۔ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ صرف ان کو نچایا جائے اور لوگ اس پر پیسے پھینک رہے ہوں۔

Tags:

daadaldaadal full moviedaadal moviedaadal movie detailsdaadal movie official trailerdaadal movie songsdaadal movie trailerdaadal official trailerdaadal pakistani moviedaadal pakistani movie trailernew pakistani movienew pakistani movie trailerPakistanipakistani film daadalPakistani moviepakistani movie dadaalpakistani movie dadaal trailerpakistani movie trailerpakistani movies 2023upcoming pakistani movieupcoming pakistani movies
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

موسمیاتی تبدیلی: تاریخ کے گرم ترین آٹھ سال!

Next

کیا میسی مالی طور پر کم پرکشش پیشکش کے باوجود ایک بار پھر بارسلونا جوائن کرنے والے ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme