Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

کیا میسی مالی طور پر کم پرکشش پیشکش کے باوجود ایک بار پھر بارسلونا جوائن کرنے والے ہیں؟

By Akhtar Rasool
اپریل 23, 2023 3 Min Read
0

ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی ورلڈکپ جیتنے کے بعد سے مسلسل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، کبھی وہ کوئی ریکارڈ اپنے نام کر لیتے ہیں تو کبھی ان کا نام کسی نئے کلب سے جوڑا جا رہا ہوتا ہے

رواں سال ان کا کانٹریکٹ ان کے فٹبال کلب ’پاری سن ژرمن‘ (پی ایس جی) سے ختم ہو رہا ہے، جس کے بعد ان کے پاس سعودی کلب الہلال سمیت کئی فٹبال کلبوں سے کھیلنے کی آفر ہے۔ لیکن اسپینش ویب سائٹ اسپورٹ کے مطابق لیونل میسی اپنے کریئر کے اگلے دو سال گزارنے کے لیے بارسلونا کا رخ کرنے کا انتخاب کریں گے

اسپینش ویب سائٹ کے لیے لکھتے ہوئے ڈیوڈ برنبو نے انکشاف کیا کہ فٹبال کلب بارسلونا اور پینتیس سالہ لیونل میسی کے درمیان کئی ماہ سے مذاکرات چل رہے تھے اور دونوں ہی پرامید ہیں کہ اگلے سیزن میں میسی بارسلونا کی کٹ میں نظر آئیں گے۔ لیکن میسی کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے کلب اور کھلاڑی دونوں کو ’قربانیاں‘ دینا ہوں گی

کیونکہ ایک طرف انہیں سعودی عرب کے کلب سے تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل کی آفر ہے تو دوسری جانب ان کا اولین کلب بارسلونا ہے، جہاں مالی مشکلات ہیں

رپورٹ کے مطابق لیونل میسی اپنی گزشتہ تنخواہ سے کم از کم چار گنا کم تنخواہ پر بارسلونا جانے کے لیے اس لیے رضامند ہو رہے ہیں کیوں کہ جس کلب سے کھیل کر وہ اسٹار بنے، وہ اس وقت مالی مشکلات سے دوچار ہے

لیونل میسی کے پاس اس سے بھی بڑی بڑی آفرز ہیں لیکن وہ بارسلونا کے ساتھ ایک ایسا کانٹریکٹ کرنے کے خواہش مند ہیں، جس سے دونوں پارٹیوں کو فائدہ ہو۔ میسی نے 2021 میں پی ایس جی جوائن کرنے سے پہلے 19 سال بارسلونا کی نمائندگی کی اور ان کی آخری تنخواہ 100 ملین یوروز سالانہ کے لگ بھگ تھی۔ اطلاعات کے مطابق سعودی کلب انہیں چار سو ملین یورو سالانہ کی آفر کر چکا ہے

تاہم حیران کن طور پر اگر بارسلونا سے ان کا کانٹریکٹ فائنل ہو گیا تو وہ 25 ملین یورووز سالانہ پر زیادہ سے زیادہ دو اور کم سے کم ایک سال کے لیے واپس بارسلونا کا حصہ بن سکتے ہیں

یہ پہلا موقع نہیں ہوگا جب لیونل میسی نے کلب کے خراب مالی حالات کی وجہ سے تنخواہ میں کٹوٹی پر رضامندی ظاہر کی ہو۔ سن 2019ع میں کرونا کی وجہ سے بھی انہوں نے سو ملین یوروز کے بجائے 73 ملین یوروز پر اکتفا کیا تھا۔ تاہم اس کے اگلے ہی سال وہ فری ٹرانسفر پر پی ایس جی اس لیے چلے گئے تھے کیوں کہ مالی مشکلات کی وجہ سے بارسلونا ان کے اخراجات برداشت نہیں کر پا رہا تھا

ویسے تو دو سال گزرنے کے باوجود بارسلونا میسی کے ساتھ بڑا معاہدہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ تاہم رپورٹس کے مطابق اس بار وہ میسی کو واپس لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں

فٹبال کلب بارسلونا کے صدر یوان لاپورتا تو پرامید ہیں کہ سات مرتبہ بیلن ڈو اور جیتنے والے فٹبالر کو واپس بلانے میں کامیاب ہو جائیں گے تاہم اسپینش فٹ بال لیگ لا لیگا کے صدر ہاویئرتیباس کے خیال میں ایسا کرنے کے لیے بارسلونا کو کئی درست فیصلے کرنے پڑیں گے

ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کی طرح وہ بھی میسی کے مداح ہیں اور چاہیں گے کہ اسٹار فٹبالر دوبارہ اسپینش فٹبال سرکٹ کا حصہ بنیں لیکن ایسا کرنے کے لیے وہ قوانین میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کریں گے، جو کرنا ہوگا وہ بارسلونا کو کرنا ہوگا

انگلش اخبار ڈیلی میل نے گزشتہ ماہ رپورٹ کیا تھا کہ لالیگا کے قوانین پر پورا اترنے کے لیے فٹبال کلب بارسلونا کسی نامور کھلاڑی کو فروخت کرنے کی کوشش کرے گا تاکہ ان دو سو ملین یوروز کا انتظام ہو سکے جو ان کے پاس ہونے چاہیے

ادھر بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی جورڈی ایلبا نے لیونل میسی کی ممکنہ واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کلب اور مداحوں کے لیے بہترین خبر ہے

معروف فٹ بال ویب سائٹ گول سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ”میسی کو کسی اور کلب کی شرٹ میں دیکھ کر ہمیں ہمیشہ ہی عجیب لگتا تھا، اور ہم پرامید ہیں کہ اس بار وہ واپس بارسلونا آنے کا درست فیصلہ کریں گے۔“

Tags:

Barcelonabarcelona transfer news latestfc barcelonafc barcelona latest transfergudogan to barcelona latesthow good is lionel messileo messiLionel Messilionel messi ballon dorlionel messi interviewlionel messi skillsMessimessi barcelonamessi barcelona debutmessi documentarymessi el classicomessi english documentarymessi full documentarymessi skills as a childmessi skills as a kidmessi to barcelona latestmessi vs ronaldo
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دادل، لیاری کی ’پیشہ ور قاتلہ‘ کے کردار پر مبنی فلم

Next

بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں پر جاسوسی کے الزامات کے تحت قطر میں مقدمے کا آغاز

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme