Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریںماحولیات

درختوں کا ایک اور فائدہ : بچوں کی نشوونما میں بھی مددگار ثابت

By Akhtar Rasool
اپریل 25, 2022 2 Min Read
0

بارسلونا: درختوں کے ان گنت فوائد ہمارے سامنے آتے رہے ہیں اور اب انکشاف ہوا ہے کہ اگر بچے درختوں والے ماحول میں وقت گزاریں تو ان کی ابتدائی نشوونما یا ارلی چائلڈ ہڈ ڈویلپمنٹ میں بہت افاقہ ہوتا ہے۔

یہ تحقیق حال میں ہی انوائرمنٹ انٹرنیشنل جرنل میں شائع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ درخت بچوں کی تربیت اور نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس تحقیق میں سبزے اور گھاس پھوس سے بھری جگہ اور درختوں سے بھرپور ایک مقام کا موازنہ کیا گیا ہے۔ سروے کا مقصد یہ تھا کہ آخر کون سا ماحول بچوں پر زیادہ گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔
یہ تحقیق بارسلونا انسٹی ٹیوٹ فور گلوبل ہیلتھ کی میٹلڈا وان ڈین بوش اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ دونوں طرح کے ماحول بچوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم درختوں سے بھرا ماحول ان کے لیے زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔

اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سرسبز مقامات بچوں کی نشوونما کے ساتھ ساتھ ان میں توجہ ارتکاز اور بہتر یادداشت کی بھی تشکیل کرتے ہیں۔ درختوں کے پاس رہنے والے بچے تعلیم میں بہتر رہتے ہوئے اعلیٰ منازل طے کرتے ہیں۔ ایسے بچوں میں موڈ اور رویے کے مسائل بھی کم کم ہوتے ہیں۔

تحقیقی ٹیم یہ جاننا چاہتی تھی کہ اگر سرسبز مقامات انسانوں پر اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں تو ان میں عام گھاس زیادہ اہم ہیں یا درخت اور پیڑ زیادہ اہم ہوتے ہیں۔ اسی لحاظ سے تحقیق کو ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اب معلوم ہوا ہے کہ درخت بھرے مقامات بھی چھوٹے بچوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتے ہیں اور ان کی تربیت میں خاموش کردار ادا کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں درخت آلودگی، جذب کرتے ہیں، شور کو دباتے ہیں، حدت گھٹاتے ہیں اور انسانی نفسیات پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔ اس تحقیق کا خلاصہ یہ ہے کہ گھاس اور سبزے کی بجائے درختوں والی جگہوں پر وقت گزارنے سے زائد فوائد حاصل ہوتے ہیں

Tags:

Children GrowthHealthy EnvironmentKidsTreeTrees
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ملک میں توانائی کا بحران مزید سنگین، شارٹ فال 7 ہزار468 میگاواٹ ہوگیا

Next

2300 ارب روپے کے 764 منصوبے بند کرنے کی تجویز

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme