Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

دنیا کی سب سے شفاف ترین جھیل، جہاں کسی کو قدم رکھنے کی اجازت نہیں

By Akhtar Rasool
اگست 13, 2021 2 Min Read
0

نیوزی لینڈ : دنیا کی شفاف ترین جھیل نیوزی لینڈ کے ایک قومی پارک میں واقع ہے جو بلکل شیشے کی طرح ہے. اس جھیل کا پورا نام ’روٹومیری وینوا‘ ہے لیکن اسے ’نیلی جھیل‘ یا بلیو لیک بھی کہا جاتا ہے

میٹھے پانی والی یہ جھیل نیلسن لیکس نیشنل پارک میں موجود ہے جو گلیشیئر کی لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے وجود میں آئی ۔ اس جھیل قریب ہی موجود جھیل کا پانی آتا رہتا ہے اور وہ جھیل بھی برفانی تودا گھلنے سے بنی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں قدرتی طور پر فلٹر کا ایک نظام موجود ہے جو تمام ذرات کو روک لیتا ہے اور جھیل کا پانی شیشے کی طرح شفاف رہتا ہے

نیوزی لینڈ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف واٹر اینڈ ایٹماسفیئرک ریسرچ (این آئی ڈبلیو اے) کے سائنسدانوں نے اس جھیل کا تفصیلی مطالعہ کیا ہے۔ اس کے بعد پانی کو کسی کشید کردہ یا ڈسٹلڈ پانی کی طرح قرار دیا ہے جو بہت صاف دکھائی دیتا ہے۔ اس طرح یہ کرہِ ارض پرپانی کی سب سے شفاف جھیل بھی ہے

این آئی ڈبلیو اے کے ماہرِ آب روب میریلس نے سب سے پہلے اس جھیل پر تحقیقی کام کیا ہے۔ انہوں نے اسے دنیا کی سب سے شفاف جھیل کہا ہے اور اس پر کئی تجربات کئے ہیں اور دنیا کی کئی شفاف جھیلوں سے اس کا موازنہ بھی کیا ہے۔ اس کے لئے انہوں ںے ایک تجربہ بھی کیا ہے جس میں سیاہ رنگ کی ایک میٹر قطر کی طشتری کو ایک تیرتے ہوئے پیپے سے باندھ کر اسے پانی میں ڈبویا اور اسے جھیل میں دور تک لے جایا گیا۔ جس دوری پر یہ نظروں سے اوجھل ہوگئی اسے ہی شفافیت کا پیمانہ بنایا گیا تھا

تجربات سے معلوم ہوا کہ جھیل کے اندر کسی شے کو دور تک دیکھنے کی شرح 70 سے 80 میٹر ہے اور اسی بنا پر اسے سب سے صاف شفاف جھیل کہا گیا ہے

دوسری جانب اس میں پانی کا معیار بھی بہت عمدہ ہے۔ اس جھیل کے کنارے قدیم آبادی کا ایک قبیلہ رہتا ہے جسے ‘ماوری’ کہا جاتا ہے، جو جھیل میں کسی کو بھی قدم رکھنے کی اجازت نہیں دیتا، تاہم ایک واقعہ میں اس کی اجازت دی گئی تھی

2013ع میں ڈنمارک کے فوٹوگرافر اور ماہرِ ماحولیات کلاؤس تھائمان کو جھیل کی تصویریں لینے کے لیے اس قبیلے نے جھیل تک جانے کی خصوصی اجازت دے دی تھی اور اسی کے بعد جھیل کی خوبصورت تصاویر دنیا بھر میں پھیلی تھیں.

Tags:

Blue LakeEnvironmentNational ParkNatureNew Zealand
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نازیہ حسن کی برسی پر زوہیب حسن کے سنگین انکشافات

Next

گھروں کو اے سی کے بغیر ٹھنڈا کرنے والی منفرد اور جدید ٹیکنالوجی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme