Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

دونوں ٹانگوں سے معذور سابق فوجی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرلی

By Akhtar Rasool
مئی 24, 2023 2 Min Read
0

دونوں ٹانگوں سے معذور سابق برطانوی فوجی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے کوہ پیمائی کی تاریخ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے

تینتالیس سالہ ہری بدھا ماگر نامی شخص برطانوی فوج کے سابق سپاہی ہیں، انہوں نے اپنی دونوں ٹانگیں افغانستان میں گنوا دی تھیں

دونوں ٹانگوں سے معذور ہونے کے بعد بھی ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے، وہ کہتے ہیں کہ دنیا میں کوئی کام ناممکن نہیں ہے

ہری بدھا ماگر کہتے ہیں کہ ان کا مقصد معذوری سے متعلق لوگوں کی رائے تبدیل کرنا ہے، وہ دوسروں کو بھی پہاڑوں میں چڑھنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے ہیں

رپورٹ کے مطابق ہری بدھا ماگر نے 19 مئی کی دوپہر 3 بجے ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا تھا

ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے میں انہیں عام انسان کے مقابلے کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا، وہ کہتے ہیں کہ ’یہ کارنامہ سرانجام دینے میں کافی مشکل ہوئی، بہت زیادہ وقت بھی لگا لیکن نہ رکنےکا ارادہ کیا تھا اور چوٹی کی جانب بڑھنے لگا‘

انہوں نے مزید کہا ’اگر میں دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرسکتا ہوں تو کوئی بھی انسان (چاہے وہ معذور بھی ہو) اپنا خواب پورا کرسکتا چاہے‘

ہری بدھا ڈیڑھ ہفتے قبل نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم کے ساتھ روانہ ہوئے تھے، ٹیم کی قیادت کرش تھاپا نے کی جو سابق گورکھا رجمنٹ اور ایس اے ایس ماؤنٹین ٹروپ کے لیڈر رہ چکے ہیں

ہری نے بتایا کہ جب چڑھائی کے دوران کوئی مشکل ہوتی تو وہ اپنے خاندان اور ٹیم کے ہر شخص کی مدد کے بارے میں سوچتے جنہوں نے انہیں آگے بڑھنےکا حوصلہ دیا

وہ اور ان کی ٹیم رواں ہفتے واپس برطانیہ کا سفر کریں گے

گارجین کی رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 میں جب ہری بدھا افغانستان گئے تو اس دوران دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) پر قدم رکھنے کے بعد وہ اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہو گئے تھے

وہ کہتے ہیں کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ دونوں ٹانگوں سے معذور ہوچکے ہیں تو ایسا لگا کہ ’زندگی ختم ہوگئی ہے‘، لیکن اسکیئنگ، گولف، سائیکلنگ اور پہاڑ چڑھنے جیسی سرگرمیوں کے بعد ان کا اعتماد بحال ہوا

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ دوبارہ افغانستان جانا چاہتا ہوں جس جگہ میں اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہو گیا تھا

وہ کہتے ہیں ’میں افغانستان جاکر شکر ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اگر میں ٹانگوں سے محروم نہ ہوتا تو شاید میں ماؤنٹ ایورسٹ بھی سر نہ کرتا، اس لیے جو ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے۔‘

Tags:

alex lewis climbs ethiopian mountainarunima sinha mount everest climberclimbdisableddouble leg amputee ex-soldier climb mount everestfastest kid in the worldin the worldmount everest disabled climbersmountain climberquadruple amputee alex lewis climbs ethiopian mountainthe amazing world of elmorethe amazing world of gumballthe amazing world of gumball (tv program)the amazing world of gumball baby anaisthe extraordinary case of alex lewis
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اور جب شاہ زیب رند سے مقابلہ ہارنے پر فرانسیسی کھلاڑی آپے سے باہر ہو گیا۔۔۔

Next

ڈپریشن کے بارے میں بیان پر نواز الدین صدیقی تنقید کی زد میں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme