Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

Terrorism-and-more-devastating-than-any-epidemic-air-pollution-is-the-cause-of-more-than-thirteen-million-premature-deaths
ماحولیاتاہم ترینتازہ ترینخبریں

دہشت گردی اور کسی بھی وبا سے زیادہ تباہ کن فضائی آلودگی، تیرہ کروڑ سے زائد قبل از وقت اموات کی وجہ ہے!

By Akhtar Rasool
جون 11, 2024 3 Min Read
0

سنگاپور کی یونیورسٹی نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں 1980 سے 2020 کے درمیان جنگل کی آگ یا دیگر انسانی ذرائع سے پھیلائی جانے والی فضائی آلودگی تقریباً تیرہ کروڑ سے زائد قبل از وقت اموات کا سبب بنی ہے۔

اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی (این ٹی یو) نے محققین کی زیرِ قیادت تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موسمی واقعات نے ہوا میں آلودگی ک اثرات کو مزید خراب کیا ہے۔

ہوا میں شامل آلودگی میں انتہائی چھوٹے زہریلے ذرات انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں، یہ ذرات سانس کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہو کر خون میں شامل ہو جاتے ہیں۔

یہ آلودہ ذرات گاڑیوں اور صنعتی اخراج کے ساتھ ساتھ جنگل میں لگنے والی آگ اور دھول کے طوفان میں بھی شامل ہوتے ہیں۔

یونیورسٹی نے موقر جریدے ’انوائرمنٹ انٹرنیشنل‘ میں شائع ہونے والے تجزیے میں بتایا ہے کہ 1980 سے 2020 تک عالمی سطح پر تقریباً ساڑھے تیرہ کروڑ قبل از وقت اموات کے اسباب اسی طرح کے مہلک ذرات ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دل اور پھیپھڑوں کی بیماری، فالج یا کینسر، جن کا علاج یا روک تھام سے کمی کی جا سکتی ہے، ان ذرات کے باعث انسانی جانیں اوسط سے کم عمر میں ختم ہو رہی ہیں اور لوگ متوقع اوسط عمر سے کم عمر میں مر رہے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موسمی تغیرات کے سبب اموات میں چودہ فی صد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ براعظم ایشیا میں اٹھانوے ملین سے زائد افراد میں قبل از وقت اموات کی سب سے زیادہ تعداد ایسی ہی فضائی آلودگی کی وجہ سے ہے۔

یونیورسٹی کی تحقیق میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور جاپان میں بھی قبل از وقت اموات کی نمایاں تعداد بیس سے پچاس لاکھ تک رہی ہے۔

ہوا کے معیار اور آب و ہوا کے حوالے سے انسانی صحت پر مہلک ذرات کے اثرات پر یہ مطالعاتی رپورٹ چالیس سال کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے اب تک کی سب سے جامع رپورٹ ہے۔

یونیورسٹی کے ایشین اسکول آف دی انوائرمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اسٹیو یم نے رپورٹ میں کہا ہے ”ہماری تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ موسمی حالات میں تبدیلی فضائی آلودگی کو مزید خراب کر سکتی ہے۔“

یم نے مزید کہا، ”جب کچھ موسمیاتی واقعات رونما ہوتے ہیں، جیسے ایل نینو، آلودگی کی سطح بڑھ سکتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ PM 2.5 آلودگی کی وجہ سے وقت سے پہلے مر سکتے ہیں۔ یہ عالمی آبادی کی صحت کے تحفظ کے لیے فضائی آلودگی سے نمٹنے کے دوران ان آب و ہوا کے نمونوں کو سمجھنے اور ان کا محاسبہ کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے“

سنگاپور کے محققین نے زمین کی فضا میں ذرات کی سطح پر امریکی نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (NASA) کے سیٹلائٹ ڈیٹا کا بھی مطالعہ کیا ہے۔

انہوں نے امریکہ میں قائم انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلیوایشن ایک آزاد تحقیقی مرکز کے آلودگی کے باعث بیماریوں سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار کا بھی جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ یہ مطالعہ صرف فضائی آلودگی پر عام موسمی نمونوں کے اثرات پر مرکوز تھا، یم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات مستقبل کے مطالعے کا موضوع ہوں گے۔

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر ہونے والی اس تحقیق میں ہانگ کانگ، برطانیہ اور چین کی یونیورسٹیوں کے محققین بھی شامل تھے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق فضائی آلودگی اور گھریلو آلودگی کے مشترکہ اثرات ہر سال دنیا بھر میں 6.7 ملین قبل از وقت اموات کا باعث ہیں۔

Tags:

1 hour of scary moments filmed seconds before disasterair force historyhistory of terrorismhow can i predict the futurelearn while on the movencert biology audiobook the living world reading onlyorganisms and populationstate-sponsored terrorismthe hindu daily current affairsthe hindu daily current affairs and newspaper analysisthe hindu editorial article discussionthe hindu newspaperthe hindu newspaper analysisthe hindu newspaper analysis today
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Sawa-Ser-Gheehoo-Fiction-selected-from-Urdu-Literature-Premchand
Previous

سوا سیر گیہوں (اردو ادب سے منتخب افسانہ)

The-human-brain-predicts-and-plans-the-future-in-sleep-research
Next

انسانی دماغ نیند میں مستقبل کی پیش گوئی اور منصوبہ بندی کرتا ہے: تحقیق

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme