Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

روسی وزیر خارجہ کا ہٹلر کو یہودی قرار دینے پر اسرائیل کا معافی کا مطالبہ

By Akhtar Rasool
مئی 3, 2022 3 Min Read
0

اسرائیل نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے اس بیان کی مذمت کی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایڈولف ہٹلر کا تعلق یہودی نسل سے تھا. اسرائیل نے روس سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے

غیر ملکی خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ کی خبر کے مطابق اسرائیل نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف پر یہود دشمنی کے جذبات پھیلانے اور ہولوکاسٹ کی اہمیت کو کم تر کرنے کا الزام عائد کیا ہے

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اس طرح کے جھوٹ کا مقصد یہودیوں کے اپنے خلاف ہونے والے تاریخ کے سب سے ہولناک جرائم کا الزام خود ان پر لگانا ہے

اسرائیلی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کے لیے یہودیوں کے ہولوکاسٹ کا استعمال فوری طور پر بند ہونا چاہیے

اسرائیلی وزارت خارجہ نے سرگئی لاروف سے ان کے ان تبصروں پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، جو انہوں نے اتوار کو اٹلی کے ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیے تھے

واضح رہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے روسی سفیر کو بھی اس بیان پر احتجاج کے لیے طلب کیا تھا

وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ایڈولف ہٹلر کا یہودی نسل سے تعلق رکھنے کا دعویٰ کرنا ایسا ہی ہے جیسے یہ کہنا کہ یہودیوں نے خود کو ہلاک کیا اور یہودیوں پر یہود مخالف ہونے کا الزام لگانا ‘نسل پرستی کی سب سے نچلی سطح’ ہے

اس معاملے پر تاحال روسی سفارت خانے یا خود وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا

یاد رہے کہ اٹلی کے چینل ‘ریٹے4’ کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران سرگئی لاروف سے پوچھا گیا تھا کہ روس کس طرح کہہ سکتا ہے کہ اسے یوکرین کو ‘نازی اثر و رسوخ سے پاک’ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ ملک کے صدر ولادیمیر زیلینسکی یہودی ہیں

سرگئی لاروف نے ایک اطالوی مترجم کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب وہ کہتے ہیں کہ ہم تو خود یہودی ہیں تو کس طرح سے یہ نازی ازم ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ایڈولف ہٹلر بھی یہودیوں سے تعلق رکھتا تھا، اس لیے ان کی بات کا کوئی مطلب نہیں ہے

روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا تھا کہ ‘اب کافی عرصے سے ہم عقلمند یہودی لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سن رہے ہیں کہ یہود مخالف سب سے بڑے خود یہودی ہیں’

ہولوکاسٹ میں مارے جانے والے یہودیوں کی یادگار اسرائیل کی یادگار یدواشیم کے چیئرمین دانی دیان کا کہنا تھا کہ روسی وزیر خارجہ کے ریمارکس ‘حقیقی نازی ازم کے متاثرین کی توہین اور ان کے لیے بڑا دھچکا’ ہیں

‘کان’ ریڈیو سے بات بات کرتے ہوئے، دانی دیان نے دعویٰ کیا کہ ‘سرگئی لاروف یہود مخالف سازشی تھیوری پھیلا رہے ہیں جس کی اصل میں کوئی بنیاد نہیں’

خیال رہے کہ ایڈولف ہٹلر کے آباد و اجداد میں سے کسی کی شناخت معلوم نہیں لیکن اس بارے میں کچھ ایسی قیاس آرائیاں کی گئی ہیں جن کی کبھی بھی کسی ثبوت سے توثیق نہیں ہوسکی کہ وہ شاید یہودی ہوسکتا ہے

ادہر اسرائیلی وزارت خارجہ نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ نازی حامی عناصر یوکرین کی حکومت اور فوج پر تسلط رکھتے ہیں

اسرائیلی وزیر خارجہ جن کے دادا بھی ہولو کاسٹ میں مارے گئے تھے ان کا کہنا تھا کہ یوکرینی نازی نہیں ہیں، صرف نازی ہی نازی تھے اور صرف انہوں نے یہودی لوگوں کی منظم نسل کشی کی

جرمن حکومت کے ترجمان نے اس معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کہ ایڈولف ہٹلر کے بارے میں سرگئی لاروف کا تبصرہ ‘مضحکہ خیز پروپیگنڈا’ تھا

فروری میں روسی حملے کے بعد اسرائیل نے بارہا یوکرین کی حمایت کا اظہار کیا لیکن ہمسایہ ملک شام میں ایک پاور بروکر، روس کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے سے محتاط رہتے ہوئے اس نے ابتدائی طور پر ماسکو پر براہ راست تنقید سے گریز کیا اور روسی امرا پر باقاعدہ پابندیاں نافذ نہیں کیں

تاہم، تعلقات مزید کشیدہ اس وقت ہو گئے ہیں جب گزشتہ ماہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے روس پر یوکرین میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام لگایا تھا

تاہم، یوکرینی صدر بھی اسرائیل میں اپنے ملک کے تنازع اور دوسری جنگ عظیم کے درمیان مشابہت پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں

مارچ میں اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب میں ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین میں روسی حملے کا موازنہ دوسری جنگ عظیم کے دوران نازی جرمنی کے تمام یہودیوں کو قتل کرنے کے منصوبے سے کیا تھا.

Tags:

HitlerIsraelRussia
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فٹبال ورلڈ کپ: ارجنٹائن کے میچز کے ٹکٹ کی مانگ سب سے زیادہ

Next

کیا فری ٹوئٹر ختم ہونے والا ہے؟ ایلون مسک کیا ارادے رکھتے ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme