Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

سابق آرمی چیف نے ’ڈان لیکس‘ کا معاملہ اپنی توسیع کے لئے اچھالا، جنرل (ر) قمر باجوہ

By Akhtar Rasool
مارچ 30, 2023 3 Min Read
0

سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ 2016 میں انگریزی اخبار روزنامہ ڈان میں شائع ہونے والی ہنگامہ خیز خبر میں کوئی چیز مصدقہ نہیں تھی اور دعویٰ کیا کہ اس معاملے کو ان کے پیش رو نے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سے توسیع لینے کے لیے اچھالا تھا

یہ دعویٰ صحافی شاہد متیلا کو دیے گئے سابق آرمی چیف کے انٹرویو کی دوسری قسط میں سامنے آیا، جو بدھ کو ویب سائٹ پاکستان24 ڈاٹ ٹی وی میں شائع ہوئی

صحافی نے اپنے تازہ مضمون میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف نے ’ڈان لیکس‘ تنازعے کو مسترد کر دیا۔ ڈان کی خبر میں ملک کی سویلین اور فوجی قیادت کے درمیان اجلاس کے حوالے سے بتایا گیا تھا، جہاں حکومت نے فوجی قیادت سے کہا تھا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں یا ملک کو عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا

خبر شائع ہونے کے بعد سول اور ملٹری عہدیداروں نے کہا تھا کہ یہ خبر ’من گھڑت اور فرضی‘ ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں خفیہ ایجنسیوں کے عہدیداروں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی

صحافی شاہد متیلا کے مطابق سابق آرمی چیف نے ایک سوال پر بتایا کہ ’درحقیقت ڈان لیکس کچھ بھی نہیں تھیں‘

انہوں نے کہا ’لیکن جب کبھی میں ان سے، جونیئر افسران سے ملتا تھا تو اس حوالے سے پوچھا جاتا تھا، اس کے بعد میں نے اس وقت کے وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وزیرخزانہ اسحٰق ڈار سے بات کی اور تجویز دی کہ وہ ڈان لیکس کے معاملے میں مبینہ طور پر ملوث صحافیوں کا کیس سی پی این ای کو بھیج دیں کیونکہ میں اس چھتے پر ہاتھ نہیں ڈالنا چاہتا تھا‘

ان کا کہنا تھا ’دیگر کے خلاف انتظامی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا، نواز شریف پرویز رشید کے حوالے سے راضی نہیں تھے لیکن آخر میں اتفاق کرلیا تھا، پھر یہ فیصلہ ہوا کہ پرویز رشید اور طارق فاطمی کو معطل کردیا جائے‘

جنرل قمر جاوید باجوہ نے نواز شریف سے ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سابق وزیراعظم نے میرے پیش رو جنرل راحیل شریف کے بارے میں بتایا کہ وہ سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس آئی رضوان اختر کے ہمراہ تین سال کی توسیع پر زور دے رہے تھے

انٹرویو میں جنرل باجوہ کو یہ کہتے ہوئے رپورٹ کیا گیا کہ ’جب میں نے نواز شریف سے ڈان لیکس سے متعلق بات کی تو انہوں نے مجھے بتایا کہ جب بھی جنرل راحیل شریف اور جنرل رضوان اختر ان سے ملنے آتے تھے تو وہ جنرل راحیل شریف کو تین سال کی توسیع دینے پر زور دیتے تھے‘

انہوں نے کہا ’جنرل راحیل شریف کی موجودگی میں جنرل رضوان اختر سابق آرمی چیف کی تین سال کے لیے توسیع کی بات کرتے تھے لیکن ان کے پیچھے وہ صرف ایک سال کی بات کرتے تھے کیونکہ وہ خود کو جنرل راحیل شریف کے بعد آرمی چیف کے طور پر دیکھتے تھے‘

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اس انٹرویو کی پہلی قسط شائع ہونے کے بعد کئی سینئر صحافیوں اور براڈ کاسٹرز نے جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کیا تھا اور انہوں نے سابق آرمی چیف کے دعوے سے متعلق بتایا کہ انہوں نے شاہد متیلا کو انٹرویو دینے کی تردید کر دی ہے

لیکن سیاسی اور عسکری تجزیہ نگاروں کو اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ اگر یہ سچ ہے تو پھر جنرل باجوہ کے اپنے پیش رو کو اس طرح رگیدنے کا بظاہر کیا مقصد ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کہا گیا تھا کہ جنرل قمرجاوید باجوہ کئی سینئر صحافیوں سے نجی سطح پر گفتگو کر چکے ہیں، جن میں سے کئی صحافیوں نے سابق آرمی چیف کے ساتھ ان کی گفتگو شائع کی اور اس کی تردید بھی نہیں ہوئی تھی۔

Tags:

Army Chiefarmy chief gen qamar javed bajwaarmy chief general qamar javed bajwaarmy chief general qamar javed bajwa speech at ghqarmy chief general qamar javed bajwa'sarmy chief qamar javed bajwadawn leaksdawn leaks casedawn leaks characterdawn leaks full storydawn leaks full story in urdudawn leaks historydawn leaks issuedawn leaks kya hai in urdudawn leaks nawaz sharifdawn leaks notificationdiscusses dawn leaks issueformer army chief general bajwaformer chief of the army staff general qamar javed bajwagen bajwa leaksgen qamar javed bajwageneral bajwageneral qamar bajwageneral qamar javed bajwaleaksmaryam nawaz role in dawn leaksnawaz sharif over dawn leakspakistan army chief general qamar javed bajwaPanama Leaksqamar javed bajwareopening of dawn leaksresolution of dawn leakswhat is common in dawn leaks
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عاجزی کا احساس بھی سکون کا باعث بن سکتا ہے

Next

امرِت پال سنگھ کا وڈیو بیان: ’گرفتاری خدا کے ہاتھ ہے، کوئی میرے بال تک کو نہیں چھو سکتا‘

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme