Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

سابق فوجی افسر کے اہل خانہ نے سویلین بیٹے کے کورٹ مارشل پر خاموش توڑ دی

By Akhtar Rasool
مارچ 29, 2023 4 Min Read
0

سابق فوجی افسر کے اہل خانہ نے عسکری اور عدالتی حکام سے حسن عسکری کیس میں انصاف یقینی بنانے کے لیے جذباتی درخواست کی ہے، جنہیں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تنقیدی خط لکھنے پر کورٹ مارشل کر دیا گیا، جبکہ وہ سویلین ہیں

مقامی انگریزی روزنامہ ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق حسن عسکری کے والد ریٹائرڈ میجرجنرل سید ظفر مہدی عسکری، والدہ وسیمہ اور بہن زہرا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے بعد جاری پریس ریلیز جاری کی اور اپنی مشکلات سے آگاہ کیا

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حسن عسکری کو نہ صرف غیرمنصفانہ انداز میں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل میں پیش کیا گیا اور جرم بتائے بغیر سزا سنا دی گئی اور انہیں خطرناک دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ جیل میں رکھا گیا ہے اور عدالتی احکامات کے باوجود اڈیالہ جیل نہیں بھیجا گیا

حسن عسکری کو اکتوبر 2020 میں ان کے گھر سے اٹھایا گیا تھا اور فوج کی حراست میں دیا گیا تھا، انہیں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل میں مجرم قرار دے کر پانچ سال قید بامشقت سزا سنادی گئی تھی

انہیں سزا سنادی گئی لیکن انہیں یا ان کے اہل خانہ کو جرم یا سزا کی نقل نہیں دی گئی، حالانکہ اس حوالے سے درخواستیں بھی کی گئی تھیں

حسن عسکری کے والد میجر جنرل ریٹائرڈ ظفر عسکری نے کہا کہ وہ ڈھائی سال سے فوجی قیادت سے ایک مختصر ملاقات کی کوشش کر رہے ہیں اور دو درجن سے زائد خطوط لکھ چکے ہیں، لیکن ان کے خطوط کا نہ تو کوئی جواب آیا اور نہ ہی آج تک کسی طرح آگاہ کیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ ان کی آزمائش کی وجہ مخصوص خطوط ہیں، جو ان کے بیٹے نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سرکردہ جنرلز کو بھیجے تھے اور اس میں انہوں نے مسلح افواج کی جانب سے پاکستان کی معاشی اور سیاسی صورت حال پر کیے گئے فیصلوں کے ممکنہ اثرات پر اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا

حسن عسکری کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، جس میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 131 یا ایک سپاہی، بحریہ یا فضائیہ کے اہلکار کو اپنے فرائض انجام دینے سے توجہ ہٹانے کے تحت جرم درج کیا گیا، لیکن پاکستان آرمی ایکٹ کی کوئی شق شامل نہیں کی گئی

انہوں نے مذکورہ اقدام کو انصاف کا قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک سویلین کو فوجی اہلکاروں کو اکسانے کے جرم کے شبہے میں کورٹ مارشل کیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ مبینہ خط میں ایک محب وطن پاکستانی نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس کا کسی ادارے یا سیاسی جماعت سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا اور نہ ہی تشدد پر اکسایا یا کسی قسم کی ریاست مخالف کام کیا

سابق فوجی افسر کے اہل خانہ نے بتایا کہ اس کے باوجود ان کے بیٹے کو اپنے دفاع کا حق دیے بغیر مجسٹریٹ کے ذریعے فوج کی حراست میں دیا گیا اور بغیر کسی جرم یا وکیل تک رسائی کے کئی مہینوں تک قید تنہائی میں رکھگا گیا اور صرف انہیں سزا سنانے کے بعد اپنے اہل خانہ سے رابطے کی صرف ایک دفعہ اجازت دی گئی

حسن عسکری کی بہن زہرہ نے صحافیوں کو بتایا کہ سزا کے حوالے سے ان کے وکیل یا اہلِ خانہ کو کبھی آگاہ نہیں کیا گیا

زہرہ نے کہا کہ ان کے بزرگ اور بیمار والدین کو سخت حالات میں ساہیوال میں بیٹے سے ملنے کے لیے جانا تقریباً ناممکن ہوجاتا ہے، والدہ کو گردوں کا عارضہ لاحق ہے، جو آخری اسٹیج پر ہے اور ہفتے میں تین دفعہ ڈائیلاسز کی ضرورت پڑتی ہے

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران ان کی والدہ کی حالت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور والد کی عمر ستاسی برس ہے اور انہیں کئی بیماریاں لاحق ہیں

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حالات میں صرف آدھے گھنٹے کی ملاقات کے لیے ایک دن میں چودہ سے پندرہ گھنٹوں کا سفر کرنا تقریباً ناممکن ہے

زہرہ نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کا 14 جون 2022 کو جاری ایک حکم نامہ بھی دکھایا، جس میں ہدایات دی گئی تھیں کہ حسن عسکری کو ساہیوال میں انتہائی سیکیورٹی کے حامل جیل سے فوراً سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی منتقل کیا جائے

انہوں نے کہا کہ نو مہینے گزر جانے کے باوجود اب تک اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا

روزنامہ ڈان نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ اس بارے میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا، لیکن رپورٹ شائع ہونے تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

Tags:

civil supremacy in pakistancivilian supremacy in pakistancivilian supremacy vs establishment in pakistanhow powerful is pakistan militaryindia vs pakistanindia vs pakistan militaryindia vs pakistan military power comparisonindia vs pakistan military power comparison 2022indo-pak battles (military conflict)militarymilitary intervention in pakistanmilitary rule in pakistanPakistanpakistan (country)Pakistan Air forcePakistan Armypakistan militarypakistan military powerpakistan military power 2022pakistan military strenghtPakistan Navypakistan newspakistan pm imran khanpakistan vs indiapakistan vs india militarypakistan vs india military powerpakistani militarypakistani military powerPakistani Politicspolitical instability in pakistanPoliticspolitics of pakistansupremacysupremacy of pakistan army
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

آسٹریلوی شخص نے عام میٹل ڈیٹیکٹر سے دو کلو سے زائد سونا ڈھونڈ نکالا

Next

تاریخ کا عجیب موڑ، برطانیہ کی تقسیم بھارتی اور پاکستانی نژاد رہنماؤں کے ہاتھ میں۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme