Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

سندھ میں معذور بچوں کیلئے جاری تعلیمی بجٹ کا پانچ سالہ ریکارڈ طلب

By Akhtar Rasool
ستمبر 15, 2021 2 Min Read
1

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں معذور بچوں کی تعلیم کی فراہمی کے لیئے اسپیشل سیکریٹری محکمہ تعلیم سے پچھلے پانچ سال میں ملنے والے بجٹ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے

سندھ ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ، اسپیشل ایجوکیشن کے اسکولوں کا وزٹ کر کے ایک ماہ میں وڈیوز اور تصاویر کے ساتھ تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں

سماعت کے موقع پر اسپیشل سیکرٹری محکمہ تعلیم سندھ عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت عالیہ نے استفسار کیا کہ اسپیشل ایجوکیشن کس چیز کو کہتے ہیں اس کا کیا کام ہوتا ہے؟

سیکریٹری نے کہا جو بچے بولنے اور سننے کی صلاحیت نہیں رکھتے انہیں تعلیم فراہم کرتے ہیں، بیورو آف اسٹیٹکس کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں تین لاکھ اسپیشل بچے ہیں اس وقت 3653 معذور بچے مختلف 66 اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں

اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا صرف چھیاسٹھ اسکول ان بچوں کے لئے کافی ہیں؟ سیکریٹری نے کہا کہ صوبے میں تین لاکھ اسپیشل چلڈرن ہیں مگر رجسٹرڈ یہی ہیں

عدالت نے حکم دیا کہ گذشتہ پانچ برسوں میں کتنا بجٹ ملا، کتنا کام ہوا ہے، تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں

عدالت نے کہا کہ آپ اپنی کارکردگی بتائیں کبھی اسکولوں کا وزٹ کیا ہے؟ ان اسکولوں میں کون سی کلاس تک تعلیم دی جاتی ہے، کون سا سلیبیس پڑھایا جاتا ہے؟

اسپیشل سیکریٹری ایجوکیشن نے بتایا کہ ان اسکولوں میں بچوں کو بارہویں کلاس تک تعلیم دی جاتی ہے، مجموعی طور پر اسپیشل ایجوکیشن سسٹم میں کل 176 اسامیاں ہیں، جن میں سے صرف پچاس  اسامیوں پر افسران کام کر رہے ہیں، عدالت نے 126 اسامیان خالی ہونے پر حیرت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیئے:

  • سندھ ملکی تاریخ میں پہلی بار 46 ہزار اساتذہ کی بھرتیاں ہونگی

  • آڈٹ رپورٹ میں سندھ کے مالیاتی نظام میں 163 ارب کی مالی بے ضابطگی کا انکشاف

  • محکمہ تعلیم سندھ نے 6 ہزار کی ڈیسک 29 ہزار میں خریدی. ٹی آئی پی

Tags:

Children with disabilitiesCorruptionsDisabilitiesSindh Government
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی میں کل تک موسم گرم رہے گا: ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات

Next

پچاس اقسام کے کینسر شناخت کرنے والا بلڈ ٹیسٹ

One Comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme