Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

’سیاحتی دہشتگردی‘، چیری کے درختوں کو نقصان پہنچانے پر سیاح تنقید کی زد میں

By Akhtar Rasool
جون 7, 2023 2 Min Read
0

سوشل میڈیا آنے کے بعد ہمارے ملک میں سیاحت کے شوق میں بے ہنگم اضافہ تو ہوا ہے لیکن سیاحتی اخلاقیات سے عاری ہونا بھی ایک المیہ بن کر سامنے آیا ہے

سیر و سیاحت کے شوقین افراد جس ملک کے مختلف سیاحتی مقامات، گلیشئرز، ندی نالوں، دریاؤں سرسبز علاقوں، چٹانوں اور آثارِ قدیمہ کو آلودہ کر رہے ہیں، جس سے ہمارے مجموعی معاشرتی رویے اخلاقیات اور تربیت کی خامیوں کا اظہار ہوتا ہے۔ بحثیت معاشرہ ہم معاشرتی اقدار، اخلاقیات اور اصولوں کو اہمیت دینے کے لیے تیار نہیں

ایسا ہی ایک واقعہ گلگت بلتستان کی خوبصورت وادی ہنزہ میں پیش آیا، جہاں کچھ سیاح سماجی روایات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ایک گھر کے احاطے میں گھس گئے اور وہاں پھل توڑنے کے دوران نہ صرف درختوں کو نقصان پہنچایا بلکہ وہاں کچرا بھی پھیلایا

گھر کی مالک نشاط ریاض، جو کہ تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہیں، نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ”ہم ذمہ دار سیاحت کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن نیچر ٹیررازم کی کوئی گنجائش نہیں“

نشاط ریاض نے ایک ٹویٹ میں لکھا ”افسوس ہے کہ کچھ پاکستانی سیاح ہنزہ میں ہمارے گھر میں گھس آئے، چیری کے درخت کی شاخیں توڑیں اور اردگرد کچرا بھی پھیلایا“

ان کا مزید کہنا تھا ”ہنزہ اپنی مہمانوازی کے لیے مشہور ہے۔ ہم اپنے مہمانوں کو تازہ پھل اور سبزیاں چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔“

انہوں نے سیاحوں کے اس رویے پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”کاش وہ ہم سے پہلے پوچھ لیتے اور پھل بھی لے لیتے لیکن درختوں اور جگہ کو نقصان نہ پہنچاتے۔
ہم ذمہ دار سیاحت کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن نیچر ٹیررازم کی کوئی گنجائش نہیں“

نشاط ریاض کے ٹوئٹر پر شکایت کرنے کے بعد دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی سیاحوں کے غیر ذمہ دارانہ برتاؤ پر تنقید کرتے ہوئے نظر آئے

آفتاب احمد گورایہ نے لکھا ”یہ سیاحتی دہشت گردی کسی صورت میں قبول نہیں۔ اگر آپ خود کو ان سستی حرکتوں سے باز نہیں رکھ سکتے تو گھر پر ہی رہیں“

ایک اور صارف سیاحوں کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے لکھتے ہیں ”انہیں علاقائی لوگوں کا کوئی احترام نہیں، کچرا یہیں چھوڑ جاتے ہیں، اجازت کے بغیر تصاویر بناتے ہیں اور بلا اجازت دھونس کے ساتھ کہیں بھی داخل ہوجاتے ہیں“

سید عباس علی شاہ کہتے ہیں ”ہنزہ کا کلچر اور مہمانوازی انتہائی خوبصورت ہے اور جو لوگ اسے نقصان پہنچاتے ہیں ان سے بُرا کوئی نہیں۔ اگر انہوں پوچھ لیا ہوتا تو یہ پھل انہیں مفت میں مل جاتے۔“

Latest

Tags:

al-qaeda affiliate terrorist group jemaah islamiahfire tornadofire tornado explainedgreek historyhome-grown terrorismhow to survive a fire tornadoindonesia’s war on terrorismmovies under 10 minutesparis fireronda greensleep stories for grown upssmall communities tourismsustainability of tourismTerrorismTourismTouristtourist in syriaviolent terrorist attackwildlife tourism australiawomen in small communities tourism
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دلدل (ہندی ادب سے منتخب افسانہ)

Next

پھیپھڑوں کے کینسر کی دوا، جو موت کا خطرہ نصف کر دیتی ہے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme