Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو نگراں وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو گھر جانا پڑے گا، عدالت

By Akhtar Rasool
نومبر 29, 2023 3 Min Read
0

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ لاپتہ بلوچ طلبہ کی عدم بازیابی پر نگراں وزیر اعظم اور نگراں وزیر داخلہ پر مقدمہ درج کیا جائے گا

جسٹس محسن اختر کیانی نے نگراں وزیر داخلہ کو بلوچ طلباء کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے مسئلہ حل کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ”لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو نگراں وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ پھر آپ کو اور وزیراعظم کو گھر جانا پڑے گا“

بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ بلوچ طلبہ کی بازیابی کے لیے قائم کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بیرونِ ملک دورے پر ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے

اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان نے عدالت کو بتایا ”بائیس لاپتہ بلوچ طلبہ اپنے گھروں کو واپس پہنچ چکے ہیں۔ اٹھائیس بلوچ طلبہ ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ عدالت کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کی کوشش کریں گے“

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ”بنیادی حقوق کا معاملہ ہے، پاکستان میں جس کا جو دل کر رہا ہے وہ کر رہا ہے۔ اس کیس میں سارے طالبِ علم ہیں، یہ ہمارے اپنے شہری ہیں۔ سارا الزام سکیورٹی ایجنسیوں پر آرہا ہے، یا تو بتائیں کہ کسی دوسرے ملک کی ایجنسی نے بندے اٹھائے ہیں۔ بلوچستان کا بندہ لاپتہ ہو جاتا ہے اور یہاں انتظامیہ 365 کے تحت کارروائی کرکے منہ دوسری طرف کر لیتی ہے۔ کیا ہم خود لاپتہ ہوں گے تو ہمیں پتہ چلے گا کہ کیا ہوا؟“

وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے موقف اپنایا ’ایک بھی شخص لاپتہ ہے تو اس کی کوئی وضاحت نہیں ہے۔ ہم اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔ بہت سارے ایسے ہیں جو عدالتی مفرور ہیں۔ کچھ لوگ افغانستان چلے گئے ہیں۔ کوشش کریں گے کیس ٹو کیس جائزہ لیں۔ کمیشن ان کیسز کو دیکھ رہا ہے۔‘

عدالت نے وزیر داخلہ سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ’وزیراعظم اور آپ کو بلانے کا مقصد یہ ہے کہ متاثرہ خاندانوں سے ملیں، آپ کا بہت کم وقت رہ گیا، آپ نے وزیراعظم نے واپس بلوچستان جانا ہے۔ جائیں اور ان اٹھائیس خاندانوں سے ملیں اور ان کے مسائل سنیں۔‘

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ”ادارے سارے سیکریٹری دفاع کے ماتحت ہیں، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ ججز نے جا کر بندے ریکور نہیں کرنے ہم ججمنٹس دے سکتے ہیں“

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ”جو لوگ اداروں کے پاس ہیں ان کو عدالتوں میں پیش کیوں نہیں کیا گیا؟ مسئلہ یہ ہے کہ جن اداروں پر الزام ہے، انہوں نے ہی تفتیش بھی کرنی ہے۔ بڑے عہدوں پر بیٹھے افراد اپنے آپ کو مستثنیٰ نہیں کر سکتے“

انہوں نے کہا ”کوئی مرجائے تو خاندان کو بھی تسلی اور یقین آ جاتا ہے، لاپتہ افراد کے خاندان ساری زندگی ٹراما میں رہتے ہیں۔ میں نے اپنا مائنڈ بتا دیا ہے۔ اگر لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ پھر آپ کو اور وزیراعظم کو گھر جانا پڑے گا“

انہوں کا مزید کہنا تھا ”بڑے واضح الفاظ میں آپ کو یہ بات سمجھا رہا ہوں۔ نتائج کچھ بھی ہوں، لیکن ہم قانون کی حکمرانی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ ایک ہفتے میں آپ ان افراد سے ملاقات کریں اور مسئلہ حل کرائیں۔ وزیر داخلہ یہاں موجود تمام فیملیز سے دو دن میں ملیں۔ باقی فیملیز سے بلوچستان میں جا کر ملیں اور یہ مسئلہ حل کریں۔ سیکرٹری دفاع کو ہدایات جاری کریں اپنے ماتحت اداروں کو بلا کر ان سے پوچھیں“

عدالت نے بلوچ طلبہ جبری گمشدگی کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Tags:

BALOCHbaloch missing personbaloch missing person songbaloch missing person urdu songBaloch Missing Personsbaloch missing persons campcamp for baloch missing persons at islamabadmaryam nawaz baloch missing personsMissingMissing PersonMissing Personsmissing persons casesthe voice for baloch missing personsvoice for baloch missing personsvoice for the baloch missing personsvoice of baloch missing persons
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

انڈر 17 ورلڈکپ: جرمنی اور فرانس سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن اور مالی کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے

Next

عمر شریف کی بیوہ کے شوہر کی بیماری اور موت سے متعلق انکشافات نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme