Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

مختلف کینسر کو 12 مرتبہ شکست دینے والی خاتون پر ماہرین حیران

By Akhtar Rasool
نومبر 8, 2022 2 Min Read
0

دنیا طبی عجائبات سے بھری ہوئی ہے۔ چھتیس سالہ ہسپانوی خاتون کی یہ کہانی سچ میں طبی تاریخ کا ایک نایاب عجوبہ ہے

جی ہاں، دنیا کی معلومہ تاریخ کا پہلا کیس سامنے آیا ہے، جس میں ایک خاتون کئی اقسام کے کینسر کی بارہ مرتبہ شکار ہوئیں، ہر بار کینسر کو شکست دی اور اب بھی زندہ اور تندرست ہیں

اب ماہرین کی ایک ٹیم خاتون پر تحقیق کر رہی ہے کیونکہ اس سے ہی سرطان کے خلاف علاج کی راہیں کھل سکتی ہیں

چھتیس سالہ ہسپانوی خاتون کا معاملہ بہت ہی پراسرار ہے کیونکہ اب تک وہ بارہ مختلف اقسام کے کینسر کی شکار ہو چکی ہیں۔ سب سے پہلے کینسر نے جب انہیں آ آگھیرا تھا، تو ان کی عمر محض دو برس تھی، لیکن اس عمر میں بھی وہ علاج کے بعد زندہ رہیں

پھر پندرہ برس کی عمر میں انہیں بچہ دانی کا کینسر لاحق ہوا اور اس سے بھی وہ شفایاب ہو کر نکلیں

پھر بیس برس کی عمر میں منہ میں لعاب بنانے والے غدود میں کینسر پھیلا، جنہیں جراحی سے نکالا گیا۔ اس کے بعد انہیں ٹھوس اور لجلجی ہڈیاں ملانے والے ٹشوز کا کینسر (سارکوما) ہوا

لیکن کینسر ان کے پیچھے دوڑتا رہا اور وہ بیس سے تیس برس کے درمیان کئی مرتبہ کینسر کی شکار رہیں

اس دوران ان کے جسم میں مزید بارہ رسولیاں بنیں، جن میں سے 5
پانچ کینسر سے بھری ہوئی تھیں

اب خاتون کے اہلِ خانہ کی اجازت سے بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم ان پر تحقیق کر رہی ہے اور اس مقصد کے لیے ان کے جسمانی نمونے لیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں جسم کے اندر موجود جینیاتی تبدیلیوں اور جینوم کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا

ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا کہ خاتون میں ایک غیرمعمولی کمیاب جینیاتی تبدیلی ہے، جو کینسر کی وجہ بنتی ہے۔ یہ جین ایم اے ڈی ون ایل ون ہے، جس کی دونوں کاپیوں میں گڑبڑ ہے اور سائنس اس سے ناواقف ہی تھی

ایک اے ڈی ون ایل ون جین خلوی تقسیم سے قبل کروموسوم کی ترتیب بندی میں اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن پہلے خیال تھا کہ یہ سرطانی رسولیوں کو روکنے کا کام کرتا ہے

یہی وجہ ہے کہ اس کی دونوں نقول میں بدلاؤ پہلے نہیں دیکھا گیا تھا۔ چوہوں میں کبھی کبھار یہ تبدیلی ہوتی ہے جو جان لیوا ہوتی ہے لیکن انسانوں میں اس کے کردار پر ماہرین حیران ہیں

خاتون کے بدن میں خون کے خلیات کی 30 سے 40 فیصد تعداد میں کروموسوم کی گنتی نارمل نہیں، جو کہیں کم اور کہیں زیادہ ہیں۔ نارمل انسانوں کے ہرخلیے میں کروموسوم کے تیئیس جوڑے ہوتے ہیں۔ لیکن اس کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی ہے

لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ خاتون تمام اقسام کے کینسر کو شکست دیتی رہی ہیں اور شاید اس کی سائنسی وجہ مزید تحقیق کے بعد ہی سامنے آ سکے گی۔

Tags:

cancersdefeatedwoman
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اقوام متحدہ کے سربراہ کا عالمی رہنماؤں کو ’اجتماعی خودکشی‘ کا انتباہ

Next

لیبارٹری میں تیار خون پہلی مرتبہ دو مریضوں کے جسم میں لگا دیا گیا!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme