Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

مردم شماری کے ابتدائی نتائج میں ملک کی آبادی 23 کروڑ 53 لاکھ سے تجاوز کر گئی

By Akhtar Rasool
اپریل 23, 2023 2 Min Read
0

عید کی تعطیلات کے لیے ڈجیٹل مردم شماری کو روکتے ہوئے پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اب تک 23 کروڑ 53 لاکھ سے زائد افراد شمار کیے جا چکے ہیں

آبادی کی یہ تعداد 2017 کی مردم شماری سے 12.98 فیصد یا 2 کروڑ 70 لاکھ زائد ہے جب مردم شماری میں ملک کی آبادی20 کروڑ 7 لاکھ 68 ہزار بتائی گئی تھی

پی بی ایس کے ترجمان سرور گوندل کا کہنا ہے کہ مردم شماری کی نگرانی کمیٹی (سی ایم سی) کی ہدایات کی روشنی میں عید کی تعطیلات کے بعد ڈجیٹل مردم شماری کا عمل دوبارہ شروع ہوگا

انہوں نے کہا کہ عید کے لیے 21 اپریل سے 25 اپریل تک ساتویں مردم اور خانہ شماری کے لیے فیلڈ سرگرمیاں روک دی گئی ہیں

ایک سرکاری اعلان کے مطابق کراچی میں اب تک ایک کروڑ 65 لاکھ سے زائد افراد کو شمار کیا جا چکا ہے جبکہ لاہور کی آبادی ایک کروڑ 15 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے

پنجاب میں اب تک شمار کردہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ہے جبکہ سندھ میں 5 کروڑ 20 لاکھ افراد کو شمار کیا جا چکا ہے

خیبرپختونخوا کے لیے یہ اعداد و شمار 3 کروڑ 90 لاکھ اور بلوچستان کے لیے ایک کروڑ 90 لاکھ ہے

اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ملک کی آبادی کے ساتھ ساتھ کراچی اور لاہور کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

ریئل ٹائم ڈیٹا پروگریس مانیٹر کرنے والے ڈیش بورڈز، جو نادرا کے ساتھ شراکت میں تیار اور پی بی ایس کے ذریعے صوبائی اور ضلعی حکومتوں کو فراہم کیے گئے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر کسی غلطی، کسی بھی علاقے کے شمار ہونے سے رہ جانے اور دیگر ابھرتی ہوئی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرنے میں صوبائی حکومتوں کی مدد کرتے ہیں

موصول ہونے والے ڈیٹا کا پی بی ایس ہیڈکوارٹر میں روزانہ تجزیہ کیا جاتا ہے اور فوری طور پر صوبوں کو ان کے حل کے لیے مطلع کیا جاتا ہے تاکہ بروقت جواب اور مکمل کوریج کو یقینی بنایا جا سکے

موجودہ مردم شماری ایک تاریخی سنگ میل ہے کیونکہ یہ جنوبی ایشیا میں اپنی نوعیت کی پہلی ڈیجیٹل گنتی ہے

ڈجیٹائزیشن کی جانب پیش قدمی صوبائی اور ضلعی حکومتوں کو جیو ٹیگ والے مکانات اور اہلکاروں کی جانب سے انٹر کیے گئے ڈیٹا کے معیار کو استعمال کرتے ہوئے چھوٹے ہوئے علاقوں کی شناخت میں مدد دیتی ہے

پی بی ایس نے ایک ہیلپ لائن، 080057574، اور ایس ایم ایس گیٹ وے 9727 قائم کرکے صوبائی اور ضلعی حکومتوں کی مزید مدد کی ہے، جہاں لوگ سوالات کے لیے کال کر سکتے ہیں یا کسی یا کسی علاقے کے شمار نہ ہونے کی اطلاع دے سکتے ہیں

مجموعی طور پر مردم شماری کے 495 امدادی مراکز اب تمام چھوٹنے والے علاقوں کے حوالہ جات کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

Tags:

7th digital census 2023Censuscensus 2022 pakistancensus 2023census 2023 in pakistancensus 2023 listeningcensus 2023 listingcensus 2023 pakistancensus 2023 self enumerationcensus in pakistandigital censusdigital census 2023digital census 2023 pakistanmardam shumari in pakistanmardam shumari in pakistan 2023Pakistanpakistan bureau of statisticsPakistan Censuspakistan census news updatespakistan digital censuspbs census 2023
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عید گاہ

Next

بھارت: خالصتان تحریک کے اہم لیڈر امرت پال سنگھ گرفتار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme