Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

مشرقِ وسطیٰ کا سب سے بڑا جینیاتی مطالعہ منظرِ عام پر

By Akhtar Rasool
فروری 24, 2021 2 Min Read
0

قطر فاؤنڈیشن اور حماد بن خلیفہ یونیورسٹی کے اشتراک سے عرب دنیا میں اس وقت موجود مختلف گروہوں کا سب سے بڑا جینیاتی مطالعہ کیا گیا ہے

اس مطالعے کی تفصیلات ہفت روزہ نیچر میں شائع ہوئی ہیں، جس میں قطر فاؤنڈیشن اور حماد بن خلیفہ یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے

مطالعے میں چھ ہزار سے زائد افراد کا مکمل جینیاتی ڈرافٹ بنایا گیا ہے، جو مختلف گروہوں اور قبائل سے تعلق رکھتے ہیں

اس تحقیق کا بنیادی مقصد مشرقِ وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے مقامی افراد کا جائزہ لینا اور ان میں ممکنہ جینیاتی خطرات اور کمزوریوں کو تلاش کرنا ہے

اب سے پہلے عرب آبادی کا اتنا وسیع جینیاتی مشاہدہ نہیں کیا گیا تھا، تاہم اس میں قطری قبائل اور گروہوں کی بڑی تعداد شامل ہے

تحقیق میں طبی لحاظ سے اہم 45 معاملات کو بطورِ خاص مدِ نظر رکھا گیا ہے، جو کسی بیماری یا دیگر نقائص سے وابستہ ہو سکتے ہیں

اس طرح قطر عرب دنیا کا پہلا ملک بھی بن گیا ہے جس نے بڑے پیمانے پر اپنے قومی جینوم منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔ اس ضمن میں قطری بایوبینک میں مرکزی ڈیٹا بیس بھی قائم کیا گیا ہے۔ اس طرح ہر لحاظ سے اپنی نوعیت کی یہ منفرد تحقیق بھی ہے

قطری حکام نے کہا ہے کہ یہ تمام معلومات خفیہ رکھنے کی بجائے عوام الناس کے سامنے پیش کی جائیں گی، تاکہ لوگ اس پر مزید تحقیق اور گفتگو کر سکیں۔ ابتدائی رپورٹ میں قدرتی طور پر ہونے والی جینیاتی تبدیلیوں کو الگ سے بیان کیا گیا ہے

مطالعے میں تین سو ایسے جینیاتی اشارے ملے ہیں، جو بار بار قطری آبادی میں سامنے آتے رہے اور پھر قطر فاؤنڈیشن کے بایو بینک سے ان کی مزید تصدیق بھی کی گئی ہے

قطری حکام نے کہا ہے کہ اس منصوبے کو جاری رکھتے ہوئے نہ صرف امراض کے تناظر میں دیکھا جاسکے گا، بلکہ عرب دنیا سے مخصوص طریقہء علاج کی راہ بھی ہموار ہوگی.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﮐﺮﺍﭼﯽ ﭘﻮﺭﭦ ﭨﺮﺳﭧ کی ﺣﮑﻮﻣﺖِ ﺳﻨﺪﮪ کے خلاف ﺳﭙﺮﯾﻢ ﮐﻮﺭﭦ ﻣﯿﮟ ﺗﻮﮨﯿﻦ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﮐﯽ ﺩﺭﺧﻮﺍﺳﺖ

Next

ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﻧﺜﺎﺭ ﮐﯽ طویل خاموشی کے بعد ﭘﺲ ﭘﺮﺩﮦ ﺍﮨﻢ ﻣﻼﻗﺎﺗﻮﮞ ﮐﺎ ﺍﻧﮑﺸﺎﻑ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme