Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںماحولیات

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا کے درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ

By Akhtar Rasool
جولائی 4, 2023 2 Min Read
0

پیر کے روز موسمیاتی ماہرین نے بتایا کہ دنیا بھر میں مہینوں سے جاری ریکارڈ توڑ گرمی کے باوجود لگ بھگ سبھی ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بڑے اہداف طے کرنے میں ناکام رہے ہیں، جس کی وجہ سے طویل مدتی گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سیلسیس کی حد کے اندر رکھنے کا طے شدہ ہدف بھی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے

شمالی امریکا کے کچھ حصے جون کے مہینے میں اوسط سے تقریبا 10 ڈگری سیلسیس زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا

جنگل کی آگ سے اٹھنے والے دھوئیں کے باعث کینیڈا اور امریکا کے مشرقی ساحل پر نقصان دہ اندھیرا چھا گیا، جب کہ اس دوران کاربن اخراج کا تخمینہ 160 ملین میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا

آب و ہوا کے حوالے سے دنیا کے سب سے زیادہ خطرے والے خطوں میں سے ایک بھارت میں مسلسل بلند ہوتے درجہ حرارت کے نتیجے میں اموات میں اضافہ ہوا، جبکہ اسپین، ایران اور ویتنام میں بھی شدید گرمی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ سے یہ خدشات جنم لے رہے ہیں کہ گزشتہ سال کی طرح مہلک موسمِ گرما معمول بن سکتا ہے

آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز سے منسلک ایک ماہر موسمیات کا کہنا ہے ”ہمارے پاس وقت ختم ہو گیا ہے کیونکہ تبدیلی میں وقت لگتا ہے“

جیسا کہ مختلف ملکوں کے نمائندے جون کے شروع میں رواں سال نومبر میں ہونے والے سالانہ موسمیاتی مذاکرات کی تیاری کے لیے بون میں جمع ہوئے

اگرچہ درجہ حرارت عارضی طور پر 1.5 سیلیس کی حد سے تجاوز کر چکا تھا لیکن یہ پہلی بار ہوا کہ یہ شمالی نصف کرہ کے موسم گرما، جو یکم جون سے شروع ہوتا ہے، سمندری درجہ حرارت نے اپریل اور مئی کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا

دنیا کے دو سب سے بڑے گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج کرنے والے ممالک چین اور امریکا کے نمائندے آئندہ ماہ ملاقات کی تیاری کر رہے ہیں، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں درجہ حرارت نے جون کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور شدید گرمی کی لہروں نے امریکا کو بھی شدید متاثر کیا ہے

ایل نینو ایونٹ اور دیگر عوامل کی وجہ سے گرمی کی شدت کے ساتھ سمندر اور زمین کا درجہ حرارت ایک جیسا ریکارڈ کیا گیا ہے

مارچ کے آخر میں عالمی سطح کا اوسط درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جب کہ اپریل اور مئی کے دوران یہ ریکارڈ سطح پر رہا۔ آسٹریلیا کی موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ بحرالکاہل اور بحر ہند کے سمندروں کا درجہ حرارت اکتوبر تک معمول سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو سکتا ہے

جارجیا انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی سے منسلک ماہر موسمیات کے مطابق، گرم سمندر کا مطلب کم ہوا اور بارش بھی ہو سکتی ہے، جس سے ایک ایسا ’شیطانی دائرہ‘ بن جاتا ہے، جو اور بھی زیادہ گرمی کا باعث بنتا ہے

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سخت موسم کی شدت اور حد میں اضافہ ہو رہا ہے اور رواں برس پوری دنیا میں خشک سالی کے ساتھ ساتھ افریقہ میں بہت کم آنے والا تباہ کن طوفان بھی دیکھا گیا ہے۔

Tags:

causes climate changeClimateClimate changeclimate change 2021climate change 2022climate change 2023climate change deathsclimate change documentaryclimate change explainedclimate change floodingclimate change is realclimate change newsclimate change nowclimate change: the factsClimate Crisisfiji climate change impactsrecord temperaturesrising sea levels climate changetemperaturethe effects of climate changeun climate change
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پب جی پر دوسری: بھارتی شخص کی محبت میں چار بچوں سمیت سرحد پار کرنے والی پاکستانی خاتون گرفتار

Next

آئی ٹی سیکٹر: نوجوانوں کے لیے فری لانسنگ سے پیسے کمانا کتنا آسان؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme