Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

مکہ کے ہوٹل میں آتشزدگی، آٹھ پاکستانی عمرہ زائرین ہلاک، چار کی شناخت

By Akhtar Rasool
مئی 20, 2023 2 Min Read
0

سعودی عرب میں مکہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں آٹھ پاکستانی عمرہ زائرین ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

پاکستان قونصلیٹ جدہ میں قونصل ویلفیئر شیراز علی خان کے مطابق مکہ میں ابراہیم خلیل روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں آتشزدگی کا یہ واقعہ پیش آیا

قونصل ویلفیئر کے مطابق ’ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ آگ ہوٹل کی تیسری منزل پر شارٹ سرکٹ سے ایک کمرے میں لگی، جس نے دیگر کمروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے چار کمروں کو نقصان پہنچا۔‘

مرنے والے پاکستانیوں میں چار کی شناخت ہو گئی ہے، جن میں دو کا تعلق وہاڑی جبکہ دو کا قصور سے ہے۔ دیگر چار افراد کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

شیراز علی خان نے بتایا ’جھلسنے کے باعث مرنے والوں کی نعشوں کی شناخت میں مشکل پیش آرہی ہے تاہم شناخت کا عمل جاری ہے۔‘
’سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ’ممکن ہے نعشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے سے مدد لی جائے۔‘

قونصل ویلفیئر نے مزید کہا ’مرنے والوں کی نعشیں ہسپتال کے سردخانے میں رکھی گئی ہیں۔ ورثا سے رابطہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد میتیں پاکستان بھجوانے یا مکہ میں تدفین کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔‘

ایک سوال پر انہوں نے کہا ’مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہے۔ مرنے والوں کی تعداد زیادہ ہونے کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبریں درست نہیں۔‘

قبل ازیں ہلاکتوں کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتاہا تھا کہ ’مکہ کے ہوٹل میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں آٹھ ہلاکتوں اور چھ پاکستانیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔‘

ترجمان کا کہنا تھا ’جدہ میں پاکستانی مشن مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ متاثرین اور ان کے اہل خانہ کی مدد کی جا سکے۔‘

Tags:

civil rights movementhistory of attack on kaba in urduhotel firehow to perform hajj step by step in banglaishraq al-madinah hotelmakkahPakistanPakistan Armypakistan stampede 2pakistan to makkah by roadpakistan to mecca by roadpakistan to saudi arabia motorcycle tourPakistan tourPakistani Armypakistani commandospakistani soldierspakistani vloggerpilgrimspillgramstaif ziyarat in urduUmrahumrah process step by step
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

آلودگی پھیلانے والی کمپینوں کو ذمہ دار ٹھہرانے کا وقت آ گیا ہے!

Next

بلوچستان، اکیسویں صدی، اونٹ اور ڈجیٹل مردم شماری!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme