Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

نادرا کورونا سرٹیفکیٹ فیس کس لیے؟ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اعتراض

By Akhtar Rasool
ستمبر 8, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد : نادرا کورونا سرٹیفکیٹ فیس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اعتراض اٹھا دیا ہے

اس ضمن میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ اور نادرا کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نادرا نے بتایا کہ نادرا ایک کووڈ کا سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے جس کی قیمت صرف ایک سو روپے ہے۔ چیئرمین کمیٹی رانا تنویر نے اعتراض کیا کہ کیسا ادارہ ہے صرف ایک کاغذ سو روپے کا جاری کیا جا رہا ہے

چیئرمین نادرا نے جواب دیا کہ سرٹیفکیٹ میں کیو آر کوڈ ہوتا ہے، جس میں تمام معلومات اسٹور ہوتی ہیں، حکومت اب اس ڈیٹا کو فضائی کمپنیوں اور ریلوے کے ساتھ منسلک کرنا چاہتی ہے، اگر پی اے سی کوئی احکامات جاری کرے تو اس کو سبسڈائزڈ کیا جا سکتا ہے

چیئرمین کمیٹی رانا تنویر نے کہا کہ چیئرمین نادرا کورونا سرٹیفیکیٹ فیس پر نظر ثانی کریں

اجلاس میں انکشاف ہوا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نادرا کا تیرہ کروڑ کا نادہندہ ہے، جس کے بعد پی اے سی نے بقایاجات کی وصولی کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کی ہدایت کر دی

آڈٹ حکام نے بتایا کہ نادرا نے 2018ع کے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو سافٹ ویئر سروسز فراہم کی تھیں، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے ذمہ ای آر ٹی سسٹم کے تیرہ کروڑ روپے واجب الادا ہیں.

نادرا اور الیکشن کمیشن کے درمیان اٹھارہ کروڑ پچیس لاکھ کا معاہدہ ہوا، منصوبے پر لاگت اٹھارہ  کروڑ ساٹھ لاکھ روپے آئی، آر ٹی ایس کی فراہمی میں بھی نادرا کو چالیس لاکھ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا، الیکشن کمیشن نے سافٹ ویئر میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے تیرہ کروڑ روپے روک لیے

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آسمان سے نہیں اترا، ایک ادارہ ہے، اگر الیکشن کمیشن ادائیگی نہ کرے تو آئندہ اس کے فنڈز روک لیے جائیں.

Tags:

Corona Certificate FeesNADRA Certificate FeesPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اسرائیلی جیل سے سرنگ بنا کر فلسطینی رہنما ساتھیوں سمیت نکلنے میں کامیاب

Next

پاکستان کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ سے خارج کر دیا گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme