Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

نصف صدی بعد پولیو سے تحفظ کی نئی طاقتور ویکسین تیار کر لی گئی

By Akhtar Rasool
جون 19, 2023 3 Min Read
0

سائنسدانوں نے طویل جدوجہد اور ساٹھ سال بعد انسانوں اور خصوصی طور پر کمسن بچوں کو معذور کرنے والی بیماری ’پولیو میلائٹس‘ جسے عام طور پر پولیو کے نام سے جانا جاتا ہے، سے تحفظ کی اب تک کی طاقتور ترین ویکسین تیار کر لی ہے

واضح رہے کہ نئی ویکسین سے قبل بھی دنیا میں پولیو سے تحفظ کی دو ویکسین دستیاب تھیں، جنہیں دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے

مذکورہ دونوں ویکسینز کو اورل پولیو ویکسینز (او پی ویز) اور ان ایکٹیویٹڈ پولیو ویکسینز (آئی پی ویز) کے نام سے جانا جاتا ہے، جس میں سے ایک منہ کے ذریعے دی جاتی ہے، جبکہ دوسری انجکشن کی طرح لگائی جاتی ہے

دنیا میں پہلی بار پولیو سے تحفظ کی انجکشن کی صورت میں لگائی جانے والی ویکسین آئی پی ویز 1950ع میں بنائی گئی تھی، جس کے بعد 1960ع میں منہ کے ذریعے دی جانے والی ویکسین او پی ویز تیار کی گئی

مذکورہ دونوں ویکسین آج تک پاکستان سمیت دنیا بھر میں استعمال ہو رہی ہیں، تاہم زیادہ تر منہ کے ذریعے دی جانے والی ویکسین استعمال کی جاتی ہے، جسے قطرے بھی کہا جاتا ہے

لیکن اب ماہرین نے منہ کے ذریعے دی جانے والی پولیو سے تحفظ اور خاتمے کی اب تک کی سب سے طاقتور ویکسین تیار کی ہے، جس کی آزمائش کے تمام مراحل بھی کامیاب ہوئے تھے

موقر طبی جریدے ’نیچر‘ کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی مالی معاونت سے امریکی اور برطانوی ماہرین کی جانب سے ’سپرانجینیئرڈ ویکسین‘ تیار کرلی گئی

جریدے کے مطابق مذکورہ ویکسین میں زندہ پولیو وائرس کا انتہائی کمزور حصہ بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ اس میں جینیاتی انجنیئرنگ کی ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا ہے

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ ویکسین بھی منہ کے ذریعے دی جائے گی اور یہ ویکسین پولیو کی تمام قسموں پر اثر انداز ہوگی

جریدے کے مطابق ’سپرانجینیئرڈ پولیو ویکسین‘ اس وقت دنیا میں موجود پولیو وائرس کی دونوں اقسام یعنی ’ٹائپ ون‘ اور ’ٹائپ تھری‘ پر اثر انداز ہوکر انہیں ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے

پولیو وائرس کی بنیادی طور پر تین قسمیں تھیں، جس میں ٹائپ ٹو دنیا سے 2015 میں ختم ہونے کی تصدیق کی گئی تھی جب کہ ٹائپ تھری کے بھی 2019 میں ختم ہونے کا اعلان کیا گیا تھا

اس وقت دنیا میں صرف ایک ہی پولیو کی قسم ٹائپ ون موجود ہے جب کہ بدقسمتی سے پاکستان سے تاحال پولیو ختم نہیں ہو سکا

ماہرین کے مطابق مذکورہ ویکسین متاثرہ فرد کو دیے جانے کے بعد وہ وائرس کو اس قدر ختم یا تبدیل کردیتی ہے کہ متاثرہ شخص کی جانب سے خارج کیے گئے فضلے میں پولیو وائرس کے تبدیل شدہ اثرات بھی منتقل نہیں ہوتے

خیال رہے کہ پولیو کا وائرس آلودہ پانی اور انسانی فضلے کی باقیات سے بھی منتقل ہونے کی طاقت رکھتا ہے

مذکورہ ویکسین کو چند سال قبل بنایا گیا تھا اور 2016 میں اس کی آزمائش شروع کی گئی تھی

نئی ویکسین کو دنیا کے 150 سے زائد ممالک کے تقریبا 7 کروڑ افراد کو دیا گیا تھا اور اس کی آزمائش کے نتائج بھی حوصلہ کن آئے تھے

اب عالمی ادارہ صحت سمیت دیگر عالمی ادارے اور مختلف ریاستوں اور ممالک کے صحت کے ادارے اسے استعمال کرنے کی اجازت دیں گے، تبھی اس کا عام استعمال شروع کیا جائے گا۔

Tags:

antigen vaccineattenuated vaccinebiontech vaccinecenter for evolution and medicineCovid Vaccinecovid-19 vaccinefacts vaccinehistory of polioinactivated vaccinelive polio vaccinemoderna vaccinemrna vaccinePoliopolio in wastewaterPolio Vaccinesalk vaccineVACCINEvaccine derived poliovirusvaccine documentaryvaccine factvaccine fact vs fictionvaccine fact watch thisvaccine factsvaccineswhat countries have live polio vaccine
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

آنسو برائے فروخت (عربی ادب سے منتخب افسانہ)

Next

مظفرآباد: ’نقل نہ کروانے‘ پر ساتھی طالب علم کو قتل کرنے پر چار گرفتار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme