Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی تاریخ: 15 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

By Akhtar Rasool
دسمبر 17, 2022 2 Min Read
0

آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش کے ایک میچ میں 139 رنز کے تعاقب میں سڈنی تھنڈر کا کوئی بلے باز ڈبل فگر میں نہ پہنچ سکا اور پوری ٹیم محض پندرہ رنز کے کم ترین مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئی

ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے جمعے کو پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے

جواب میں سڈنی تھنڈر پاور پلے کے دوران ہی تمام وکٹیں کھو بیٹھی اور صرف پینتیس منٹوں میں اس کی اننگز کا خاتمہ ہو گیا

تھنڈر کے پانچ کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے، جبکہ سب سے بڑا اسکور برینڈن ڈوگیٹ نے دو گیندوں پر چار رنز کیا۔ رائلی روسو نے تین رنز بنائے

ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ہینری تھورٹون نے پانچ اور ویس اگر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

ای ایس پی این کِر-انفو کے مطابق یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے کم اسکور ہے

اس سے قبل 2015ع میں میلبرن رینیگیڈز کی ٹیم 57 رنز پر آل آؤٹ ہوئی تھی

پوری ٹیم کے 35 گیندوں پر آؤٹ ہونے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے ہو رہے ہیں

جیمز نامی صارف نے طنز کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ گھر پہنچنے پر 31 منٹس لگے اور اس دوران میچ ختم ہو گیا

ایک اور ٹوئٹر صارف نے لائن میں لگے لوگوں کی تصویر شیئر کر کے اسے سڈنی ٹھنڈر کے بلے بازوں سے تشبیہ دی

انڈین پریمئر لیگ میں سب سے کم رنز رائل چیلنجرز بنگلور نے بنائے تھے، جو دسویں اوور میں 49 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی

سوشل میڈیا پر اس پرفارمنس کو اس سے جوڑ کر میمز بنائی جا رہی ہیں

ایک ٹوئٹر صارف نے آر سی بی کی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ سڈنی ٹھنڈر نے آج رائل چیلنجرز بنگلور کے کم سکور کا ریکارڈ توڑ دیا۔

Tags:

australia cricket teamCricketcricket 2021cricket 2022cricket 22cricket factscricket highlightscricket livecricket loverscricket matchcricket newscricket shortscricket shorts videocricket statuscricket tiktokcricket videocricket videosEngland CricketIndian Cricket Teamlive cricketPakistan cricketshorts cricketshorts video cricketsl cricketsri lanka cricketsri lanka cricket teamt20 crickett20i cricket
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کرسی پر زیادہ بیٹھنے کا نقصان: سعودی یونیورسٹی میں تیار کی گئی ’ہیلتھ چیئر‘ میں کیا ہے؟

Next

اور جب پناہ گزینوں کے مخالف فرانس کو پناہ گزین کھلاڑیوں نے فٹبال کا چیمپیئن بنا دیا۔۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme