Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن، پارٹی کا عالمی برادری سے رجوع کا فیصلہ

By Akhtar Rasool
مارچ 27, 2023 3 Min Read
0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پر روزانہ کی بنیاد پر لاتعداد مقدمات، رات گئے اندھا دھند گرفتاریوں، زیر حراست تشدد/ ہلاکت اور جبری گمشدگیوں کے پیش نظر برطانیہ اور یورپ میں پارٹی کے نمائندگان سراپا احتجاج ہیں اور ارکان پارلیمنٹ کو خطوط لکھ رہے ہیں تاکہ پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو آگاہ کیا جا سکے

برطانیہ اور یورپ میں پی ٹی آئی کے فوکل پرسن صاحبزادہ ’چیکو‘ جہانگیر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی عالمی برادری سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہی بلکہ یہ محض حکومت پاکستان سے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کر رہی ہے

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ”پی ٹی آئی کل (28 مارچ) کو ایک رپورٹ جاری کر رہی ہے، جس میں 25 مئی سے اب تک پی ٹی آئی کے خلاف ہونے والی تمام انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خلاصہ کیا گیا ہے“

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت سیاسی بنیادوں پر جرائم اور دوران حراست تشدد میں ملوث ہے

دریں اثنا پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے اسلام آباد میں یورپی یونین کے سفارت کاروں اور سفیروں سے ملاقات کی اور انہیں پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن اور مخصوص واقعات کی تفصیلات بتائی گئیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ ’یورپی ممالک خاص طور پر جمہوریت اور انسانی حقوق کے حامی ہیں، یہ واضح ہے کہ ان کی جانب سے کسی مداخلت کی توقع نہیں ہے، تاہم جو کچھ ہو رہا اس پر وہ ہمارا نقطہ نظر جاننے کے خواہشمند ہیں‘

ذرائع نے مزید کہا ’یہ سفارت کار حکومت کے ساتھ پہلے ہی رابطے میں ہیں اور حکومت کے نقطہ نظر سے بخوبی واقف ہیں، اب پی ٹی آئی نے زمان پارک اور جوڈیشل کمپلیکس میں جو کچھ ہوا اس حوالے سے اپنے نقطہ نظر سے بھی انہیں آگاہ کر دیا ہے‘

دریں اثنا سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر نشانہ بنائے جانے اور قاتلانہ حملوں کے حوالے سے انٹر-پارلیمینٹری یونین (آئی پی یو) سے رابطہ کیا ہے

اسد قیصر نے آئی پی یو کو ایک خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے پی ڈی ایم حکومت کو فاشسٹ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا اور اس پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئی پی یو اس صورتحال کا نوٹس لے گا اور پاکستانی عوام کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا

دوسری جانب گزشتہ ہفتے لندن میں پی ٹی آئی کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس اور 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے باہر بھرپور مظاہرہ کیا گیا

پی ٹی آئی کے فوکل پرسن صاحبزادہ چیکو جہانگیر نے کہا ’پی ٹی آئی برطانیہ اور یورپ میں خاصی سرگرم ہے، اس لیے ہمیں احتجاج کے لیے لوگوں کو زیادہ ترغیب دینے کی ضرورت نہیں پڑی، جن لوگوں کو آپ احتجاج کرتا دیکھ رہے ہیں، ان کے خاندان پاکستان میں ہیں، وہ ہر سال اربوں روپے کی ترسیلات پاکستان بھیجتے ہیں، اس لیے وہ پریشان ہیں کہ وہاں کیا ہو رہا ہے‘

انہوں نے تصدیق کی کہ برطانیہ میں پاکستانی اپنے متعلقہ اراکین پارلیمنٹ کو خط لکھ رہے ہیں، انہیں پاکستان میں ہونے والے واقعات سے آگاہ کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اس معاملے کو برطانوی پارلیمنٹ میں اٹھائیں

انہوں نے کہا ’لندن میں پی ٹی آئی کے نمائندے اقوام متحدہ کے اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے ملاقات کر کے انہیں بتائیں گے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے‘

لندن میں نواز شریف کے خلاف مستقل احتجاجی مہم کی قیادت کے لیے مشہور پی ٹی آئی کارکن شایان علی نے حامیوں پر زور دیا کہ وہ پارک لین میں نواز شریف کے فلیٹ کے باہر فاشزم کے خلاف احتجاج کے لیے جمع ہوں

انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے متعلقہ اراکین پارلیمنٹ کو خطوط بھیج کر انہیں پاکستان کی صورتحال سے آگاہ کریں۔

Tags:

Crackdowninflation in pakistanlatest news pakistanlatest pakistani newsPakistanpakistan crisispakistan economic crisis 2023pakistan latest newspakistan needs electionspakistan newspakistan news 24/7pakistan news livepakistan news todaypakistan tehreek-e-insafpakistani news livepakistani punjab mai police crackdown kyun ho raha hai?pakistani reactionpolice started crackdown against pti workerspunjab police crackdown against pti workers
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سال 2053ء کا ایک راہ گیر (امریکی ادب سے انتخاب)

Next

کراچی میں کیے گئے ایک بینکنگ فراڈ کی کہانی، جس سے امریکہ و برطانیہ میں کمپنیاں بنائی گئیں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme