Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

کورونا وبا؛ سندھ میں اسکول، تفریحی مقامات اور انڈور ڈائننگ پھر بند کرنے کا فیصلہ

By Akhtar Rasool
جولائی 14, 2021 2 Min Read
0

کراچی : سندھ میں ایک بار پھر کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز میں اضافے کے بعد حکومت نے تعلیمی ادارے، تفریحی مقامات اور ہوٹلوں میں انڈور ڈائننگ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا کی صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں محکمہ صحت کی جانب سے اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ گزشتہ روز 16 ہزار 262 ٹیسٹ کیے گئے اور 1201 کیسز سامنے آئے، اس طرح صوبے میں نئے کیسز کی شرح 7.4 فیصد ہوگئی ہے، 13 جولائی کو کراچی میں نئے کیسز کی شرح 17.11 فیصد تھی، ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ضلع شرقی میں 21 فیصد، جنوبی میں 15، وسطی میں 12 اور کورنگی میں کیسز کی شرح 8 فیصد ہے

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سندھ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف قسم کے 356 کیسز ظاہر ہوئے ہیں، یوکے ویرینٹ کے 92، جنوبی افریقا کے 162، برازیل کے 29، بھارت کے 66، پی ون کے 3 اور وائلڈ ٹائپ کا ایک کیس ظاہر ہوا ہے، اب تک ویکسین کے 58 لاکھ 70 ہزار 991 خوراکیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے ابھی تک 44 لاکھ 65 ہزار 908 خوراکیں استعمال ہوچکی ہیں

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانچ فیصد سے کوویڈ کیسز بڑھے تو یہ خطرناک صورتحال ہے، کراچی میں صورتحال کافی خراب ہے

اجلاس میں ہوٹلوں میں انڈور ڈائننگ جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات سے جب کہ تفریحی پارکس، واٹر پارکس، سی ویو، ہاکس بے، کینجھر جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اس کے علاوہ آٹھویں جماعت تک کے طلبا کے لیے اسکول جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جب کہ نویں کلاس اور اس سے زائد کے لیے تعلیمی ادارے امتحانات کے بعد بند کر دیے جائیں گے.

Tags:

COLLEGES SCHOOLSCovid 19covid19 vaccineEDUCATION SINDHSindh
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

حکومت ہیلتھ کارڈ، آسان قرضے، زرعی کارڈ پر مشتمل بڑا فلاحی منصوبہ شروع کرے گی

Next

چمن سے متصل افغان سرحد پر طالبان کا قبضہ؛ پاکستان ڈکٹیٹ نہ کرے، طالبان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme