Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

کیا آپ سحری و افطاری کرتے وقت ان اہم باتوں کا خیال رکھتے ہیں؟

By Akhtar Rasool
اپریل 5, 2023 4 Min Read
0

رمضان المبارک کے آغاز کے بعد اکثر افراد معمول سے زیادہ غذا استعمال کرنے لگتے ہیں اور ایسا کیوں نہ ہو اتنے طویل روزے کے بعد بھوک اور پیاس سے بے تاب لوگوں کا دل کچھ زیادہ ہی کھانے کو کرنے لگتا ہے

سارا دن بھوکا رہنے کے بعد میز پر منہ میں پانی بھر دینے والے کھانے ہاتھ روکنا ناممکن بنا دیتے ہیں مگر کیا پیٹ بھرنے کے بعد آپ کو شرمندگی کا احساس ہوتا ہے؟

ایک منٹ کے لیے بہت زیادہ کھانے کے نتائج کے بارے میں سوچیں، جیسے کھانے کا ہضم نہ ہونا، معدے میں گڑبڑ اور جلن کا احساس، پیٹ میں گیس اور توانائی کی کم مقدار وغیرہ

تو ان سب کے بعد بھی آپ کو زیادہ بہتر سوچ کون سی لگتی ہے، زیادہ کھانا یا معتدل مقدار میں غذا کا استعمال؟

اگر آپ کے لیے بھی کھانے کی میز پر ہاتھ روکنا مشکل ثابت ہو رہا ہے تو اس پر قابو پانے کے لیے یہ چند طریقہ کار آزما کر دیکھیں، جو معتدل افطاری سے آپ کو بھرپور انداز سے لطف اندوز ہونے کا موقع بھی فراہم کریں گے

پانی کا مناسب استعمال

اگر تو آپ واقعی حد سے زیادہ کھانے سے بچنا چاہتے ہیں تو زیادہ لیکن مناسب مقدار میں پانی کے استعمال کو عادت بنائیں، اس گرم موسم میں پانی کا زیادہ استعمال نہ صرف ضروری ہے بلکہ اس کے نتیجے میں آپ غذا کی زیادہ مقدار کا استعمال نہیں کرسکیں گے

اکثر ہمارا جسم پیاس اور بھوک کے احساسات میں الجھ جاتا ہے اور رمضان کے دوران ہمیں دونوں کا شدت سے احساس ہوتا ہے۔ مگر بہت زیادہ بھوک درحقیقت پیاس کی شدت کا نتیجہ بھی ہوتی ہے۔ پانی کے گلاس کا کھانے سے پہلے استعمال زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے کیونکہ کھانے کے دوران اس کا استعمال نظام ہاضمہ کو متاثر کرسکتا ہے۔ تاہم غذا کے ایک گھنٹے بعد آپ پانی سے زیادہ اچھے طریقے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں

کسی چھوٹی چیز سے کھانے کا آغاز

آپ کو کھانا کھانے اور کھانا ٹھونسنے کا فرق ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔۔ افطار کا آغاز کسی چھوٹی چیز جیسے کھجور سے کریں اور پھر دیگر چیزوں کی جانب ہاتھ بڑھانے سے قبل کچھ وقفہ کریں۔ کھجور آپ کی بھوک کے احساس کو کم کر دیتی ہے اس دوران اگر نماز مغرب کی ادائیگی کرلی جائے تو پھر جسمانی ضروریات کے مطابق غذا کا استعمال بھی آسان ہوجاتا ہے

آہستہ کھانا

طویل روزے کے بعد افطار کے وقت آپ کچھ زیادہ تیزی سے ہی خوراک کو کھانے لگتے ہیں تاہم ہر نوالے کو آہستہ آہستہ پوری طرح چبا کر کھانے سے آپ اس طویل فاقے کے احساس کے بعد ملنے والی راحت سے زیادہ بہتر طریقے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ اسی طرح آہستگی سے چبانے کے باعث آپ کو اسے سالم نگلنا نہیں پڑے گا اور جسم کو بھی بھوک پر قابو پاکر پیٹ بھرنے کے سگنلز موثر طریقے سے بھیجنے میں مدد ملے گی

مسنون طریقے سے بیٹھ کر کھائیں

کھڑے ہوکر کچھ نہ کھائیں بلکہ جب بھی غذا سامنے ہو تو اسے مسنون طریقے سے بیٹھ کر کھائیں۔ اس سے آپ اس کے ذائقے سے زیادہ لطف اندوز ہو سکیں گے اور پیٹ بھرنے کا احساس بھی جلد ہونے لگے گا

افطار سے پہلے کھانے پر منڈلاتے نہ رہیں

دسترخوان پر کافی مقدار میں مزیدار کھانا موجود ہو اور ان کی مہک قوت ارادی کو صفر پر لے جارہی ہو تو وہاں سے ہٹ جائیں۔ کھانے سے قربت اکثر آپ کے کم کھانے کے فیصلے کی دھجیاں اڑانے میں اہم کردار ثابت ہوتی ہے۔ اگر قوت ارادی کمزور ہورہی ہو تو کھانے سے کچھ دور ہوجائیں تاہم گھروالوں کے قریب ہو تاکہ بات چیت جاری رکھی جاسکے

متوازن سحری

سحری میں متوازن غذا کا استعمال افطار کے موقع پر بہت زیادہ کھانے سے روکتا ہے۔ متوازن سحری آپ کے جسمانی ضروریات کے درکار توانائی کو بھی برقرار رکھتی ہے اور بھوک کے احساس کو بھی کم کرتی ہے یہاں تک کہ افطار کے موقع پر بھی۔ فائبر، پروٹین، کرب اور صحت کے لیے فائدہ مند چربی سے بھرپور سحری آپ کے میٹابولزم یا نظام ہاضمہ کو بھی بہتر بناتی ہے۔

ورزش

رمضان سست زندگی گزارنے کا بہانہ نہیں ہوتا، اگر آپ کے پاس افطار کے بعد ورزش کا منصوبہ موجود ہو تو آپ کے اندر زیادہ کھانے کی خواہش بھی خودکار طور پر کم ہوجاتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ کو بہت زیادہ محنت کی بھی ضرورت نہیں بس آدھے گھنٹے کی چہل قدمی ہی کافی ثابت ہوتی ہے جبکہ اس سے صحت بخش غذا کے استعمال کی خواہش بھی بڑھتی ہے۔ اسی طرح ورزش سے آپ کو افطار کے بعد توانائی سے بھرپور ہونے کا احساس بھی ہوتا ہے

مناسب نیند

لوگوں کے اندر رمضان کے دوران زیادہ سونے یا تاخیر سے سونے کا رجحان بھی پیدا ہوجاتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ نیند میں کمی نہ آئے بلکہ اس کا شیڈول بنالیں۔ دیر سے سونے کا موقع ملیں تو کوشش کریں کہ دیر تک سوئیں یا دوپہر کو قیلولہ کی عادت ڈالیں، بہترین حل تو بہرحال تراویح کے بعد سو جانا ہے۔ جیسا آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ نیند اور کھانے کی خواہش کے درمیان ایک تعلق موجود ہے اور اگر ہماری نیند پوری نہ ہو تو جسم کے اندر بھوک بڑھانے والے ہارمونز کی مقدار بڑھتی ہے جس کے نتیجے میں افطار کے وقت کھانا دیکھ کر ہاتھ کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

وزن میں کمی کا ہدف

روحانی مقاصد کے حصول کے ساتھ ساتھ رمضان جسمانی وزن میں کمی لانے کا بھی مثالی موقع ہوتا ہے۔ وزن میں کمی کا ہدف طے کرنے سے بھی افطار کے دوران آپ کے اندر معتدل حد کے اندر رہ کر کھانے کا عزم بڑھتا ہے۔

Tags:

food and nutrition tips for a healthy ramadanfood tips ramadanHealthhealth tipshealth tips for ramadanhealth tips malayalamhealthy ramadanmalayalam health tipsramadanramadan and healthramadan dietramadan diet and workoutramadan diet planramadan diet plan to lose weightramadan diet tipsramadan health tipsramadan monthramadan recipesramadan tipsramadan tips 2019tips for maintaining oral health during ramadan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سمندر میں پہلی بار 8 ہزار میٹر سے بھی زیادہ گہرائی میں مچھلی دریافت

Next

موبائل فون کے موجد موبائل فون کے استعمال کے لیے لوگوں کو کیا مشورہ دیتے ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme