Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںماحولیات

گرین لینڈ کی تیزی سے پگھلتی برف، سطحِ سمندر میں ہوشربا اضافے کا انتباہ!

By Akhtar Rasool
جنوری 24, 2023 2 Min Read
0

سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ گرین لینڈ کی برف کی چادر اب تک کے سب سے زیادہ گرم درجہِ حرارت سے گزر رہی ہے اور اگر یہ درجہِ حرارت اسی رفتار سے بڑھتا رہا تو 2100ع تک دنیا بھر کے سمندر بیس انچ تک بلند ہو جائیں گے

واضح رہے کہ 2001ع سے 2011ع تک گرین لینڈ کا درجہ حرارت بیسویں صدی کی نسبت ڈیڑھ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ یہ دہائی گزشتہ ہزار سالوں میں سب سے گرم دہائی تھی

سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی یہ تحقیق جرنل نیچر میں شائع ہوئی

الفریڈ ویگنر انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے یہ ڈیٹا 1100 سے 2011 تک شمالی وسطی گرین لینڈ کے درجہ حرارت کو دوبارہ تشکیل دے کر حاصل کیا

گزشتہ تیس سال سے زائد کے عرصے میں دنیا کے سمندروں کی سطح بلند کرنے میں گرین لینڈ نے بڑا کردار ادا کیا ہے، کیوں کہ وہاں برف پگھلنے میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک حالیہ اہم رپورٹ کے مطابق اس خطے میں 1990ع کی دہائی کے مقابلے میں سات گُنا زیادہ تیزی سے برف پگھل رہی ہے

ماہرین کی جانب سے اس خدشے کا اظہار بھی کیا جارہا ہے کہ ممکنہ طور پر برف کی چادر کے معاملات ایسی نہج تک پہنچ چکے ہیں، جہاں سے واپسی ممکن نہیں

بتایا گیا ہے کہ کاربن اخراج کے سبب عالمی درجہِ حرارت میں اضافے کے نتیجے میں گرین لینڈ کی تمام برف پگھل جائے گی

برف کی اس چادر کے کنارے پر موجود موسمیاتی اسٹیشن کئی سالوں سے علاقے کے درجہِ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کر رہے ہیں، لیکن سائنسدانوں پر اب تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ گلوبل وارمنگ کس طرح تین ہزار میٹر بلند علاقوں کو متاثر کر رہی ہے۔گرین لینڈ کی برف کی چادر کا عالمی موسم کے لیے ایک اہم کردار رکھتی ہے اور اس میں تقریباً تیس لاکھ کیوبک کلومیٹر تازہ پانی ذخیرہ ہے۔

Tags:

Glacierglacier ice meltingGlacier MeltingGlaciersGlaciers Meltingglobal warming melting glaciersgreenland glaciergreenland glaciersgreenland glaciers meltinggreenland ice meltinggreenland ice melting 2021greenland ice sheet meltinggreenland is meltinggreenland meltingice meltingice sheets meltingMeltingmelting glaciermelting glacier caught on cameraMelting Glaciersmelting icewhy are glaciers melting?why glacier are melting
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سیاسی جماعتوں میں اختلافی آوازیں: اصولی یا اشارہ؟

Next

آن لائن لُڈو کھیلتے ہوئے عشق نے حیدرآباد سندھ کی لڑکی کو بھارت کی جیل تک پہنچا دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme