Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

گنیزبک میں جگہ بنانے والی اَسّی سالہ خاتون، جو 96 لیٹر خون عطیہ کر چکیں

By Akhtar Rasool
مارچ 28, 2023 2 Min Read
0

خون کا عطیہ کرنا انسانیت کے لیے کی جانے والی عظیم خدمات میں سے ایک ہے۔ دنیا بھر میں ہزاروں افراد ہر روز انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے خون عطیہ کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں ایک اَسی سالہ کینیڈین خاتون کا تذکرہ بھی خبروں میں آ رہا ہے، جنہوں نے اپنی زندگی میں مجموعی طور پر 96 لیٹر یعنی 203 یونٹ خون عطیہ کیا ہے

این ڈی ٹی وی کے مطابق اَسی سالہ جوزفین میچالُوک نامی خاتون نے اپنی زندگی میں اب تک 203 یونٹ خون کا عطیہ کیا ہے، جس سے بے شمار افراد کی جان بچی ہے جو کہ ایک نیا ورلڈ ریکارڈ ہے

جوزفین گذشتہ چھ دہائیوں سے باقاعدگی سے خون کا عطیہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے 1965ع میں بائیس سال کی عمر سے خون کا عطیہ کرنا شروع کیا

جوزفین میچالُوک کے اس ورلڈ ریکارڈ کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گنیز ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کر دی ہے

گینز ورلڈ ریکارڈز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے ”جوزفین کو مبارک ہو، جنہیں زندگی میں سب سے زیادہ خون عطیہ کرنے کا ایوارڈ دیا گیا ہے“

جوزفین میچالُوک نے بتایا کہ اُن کی بہن نے سب سے پہلے اُن سے خون عطیہ کرنے کے بارے میں بات کی

وہ کہتی ہیں ”میں نے فیصلہ کیا کہ میں اس کے ساتھ مل کر خون کا عطیہ کروں گی اور یہیں سے اس کا آغاز ہوا۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میرے اندر خون ہے جو میں نے عطیہ کرنا ہے۔ میں اُن لوگوں کو عطیہ کرنا چاہتی ہوں جنہیں اِس کی ضرورت ہے“

اَسی سال کی عمر ہونے کے باوجود ورلڈ ریکارڈ ہولڈر جوزفین خون کا عطیہ کر رہی ہیں، کیونکہ امریکہ میں خون عطیہ کرنے کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہے اور انسان جب تک صحتمند رہتا ہے، تب تک خون دے سکتا ہے

جوفین ابھی بھی ہر سال اوسط چار مرتبہ خون عطیہ کرتی ہیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ مزید لوگ اُن سے متاثر ہو کر خون کے عطیات کریں

وہ کہتی ہیں ”میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ریکارڈ بناؤں گی۔ میں اِس غرض سے عطیہ نہیں کرتی تھی اور میرا ارادہ ہے کہ میں مزید خون عطیہ کرتی رہوں گی“

اَسی سالہ خاتون کا بلڈ گروپ او پازیٹیو ہے، جس کی ہسپتالوں میں بہت ضرورت ہوتی ہے۔امریکی ریڈ کراس کے مطابق امریکہ کی 37 فیصد آبادی کا بلڈ گروپ او پازیٹیو ہے

خیال رہے اس سے قبل خواتین میں یہ ریکارڈ بھارت کی مادھورا اشوک کمار کے پاس تھا، جنہوں نے اپنی زندگی میں 117 یونٹ خون عطیہ کیا ہے۔

Tags:

around the worldBloodBlood Donationblood test explainedcomplete blood countdonate lifehow does radiation affect the human body?how many liters of blood is required in the human body?how the romans cleaned themselvesinflammation blood testliters to millilitersmargin of errormark hyman interviewmark hyman live longermilliliters to litersnobody would have believed itof the worlduniversity of louisvilleWorldworld revealed
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پشاور یونیورسٹی اکیس دن بھی نہ کھل سکی، احتجاج بدستور جاری

Next

تم نہیں یا ہم نہیں۔۔ پاکستانی سیاست پوائنٹ آف نو ریٹرن پر!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme