Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

یہ لال رنگ۔۔۔ فلسطینی بچے محمد الدرہ کے والد کے زخم پھر تازہ ہو گئے۔۔

By Akhtar Rasool
اکتوبر 17, 2023 2 Min Read
0

یہ سال 2000ع کی بات ہے، جب ایک واقعے نے دلوں کو دہلا کر رکھ دیا تھا۔ اگرچہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا یا واحد واقعہ نہیں تھا، بلکہ ایسے ہزاروں واقعات میں سے ایک تھا، جن میں فلسطین کے معصوم بچوں کو اسرائیلی افواج نے ان کے والدین کے سامنے شہید کر دیا یا بمباری کا نشانہ بنا ڈالا

یہ بھی اسرائیلی کی وحشیانہ مظالم میں سے ایک واقعہ تھا۔ جس نے ہر دیکھنے والے کو دکھی کر دیا۔۔ تیئیس سال قبل اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کے بارہ سالہ محمد الدرہ کی جان اس وقت لی، جب ان کے والد اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے گولیوں کے سامنے ڈھال بنتے رہے، لیکن وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب نہ ہو سکے

یہ مناظر اس وقت کیمرے کی آنکھ نے فلم بند کر لیے اور محمد الدرہ کی موت کے بعد جب یہ وڈیو منظر عام پر آئی تو اس نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے اور اب تک اس کا حوالہ دیا جاتا ہے

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد الدرہ کے والد جمال الدرہ کس طرح اپنے بیٹے کی جان بچا رہے ہیں

جب گولیاں چل رہی تھیں تو جمال الدرہ اپنے بیٹے کے سامنے بیٹھے ہیں تاکہ اس کی جان بچائی جا سکے لیکن پھر ان کے بیٹے نے اپنے والد کی گود میں دم توڑ دیا

آج جب غزہ کے ایک بڑے حصے کو ملیا میٹ کر دیا گیا ہے، جمال الدرہ کی ایک اور وڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ اسرائیلی بمباری اور حملوں میں مارے جانے والے اپنے خاندان کے افراد کو بوجھل دل سے الوادع کہہ رہے ہیں

رواں ماہ کی 7 تاریخ کو حماس کے آپریشن ’طوفان الاقصیٰ‘ کے بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر بھاری بمباری کی اور اب بھی حملے جاری ہیں جس میں اب تک 2,700 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں اور ان میں ایک بڑی تعداد بچوں کی بھی ہے جبکہ تقریباً دس ہزار افراد زخمی ہیں

اسرائیلی بمباری سے غزہ کی پٹی کے ایک حصے کی عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں اور لگ بھگ دس لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے

حماس کی وزارت دفاع کے مطابق اب بھی لگ بھگ ایک ہزار افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں

اسرائیلی کے محاصرے کے بعد اب غزہ میں نہ بجلی ہے، نہ پانی اور نہ ہی انٹرنیٹ۔ اس صورت حال میں بڑے انسانی بحران کا خطرہ منڈلا رہا ہے

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے (OCHA) نے کہا ہے کہ غزہ میں ہسپتالوں میں بجلی کی فراہمی کے لیے دستیاب ایندھن تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور زیادہ سے زیادہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ایندھن کے ذخائر ختم ہو جائیں گے

اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں نہتے فلسطینی شہریوں کی بے بسی دیکھی جا سکتی ہے جو اب اپنے گھروں اور قریبی رشتہ داروں کو کھو چکے ہیں

اس دوران جب جمال الدرہ کی وڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آئی تو اس نے تیئیس سال پرانے دکھ کو ہرا کر دیا۔

Tags:

ancient history of afghanistanancient history of azerbaijanancient history of iraqancient history of turkeyand the role of europehistory of armeniahistory of central asiahistory of israel palestine conflicthistory of the caucasushistory of the levantlearn while on the moveMuhammadPalestinianspeace palace the haguetess of the d'urbervilles (book)the boy who started the syrian warthe boy who started the syrian war | featured documentary
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایک بنجر جزیرے کی کہانی، جسے کچھ ہی سالوں میں آباد کر کے ماحولیاتی بحالی کی مثال بنایا گیا!

Next

تباہی کے دہانے پر کھڑی پی آئی اے اس حال تک کیسے پہنچی؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme