اسلام آباد : وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے مالی سال 2018ع کا تحریک انصاف کے مالی سال 2021ع سے تقابلی جائزہ پیش کیا ہے
حکومت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق2021ع میں پی ٹی آئی کے دور میں 25.3 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں جبکہ 2018ع میں ن لیگ کے دور حکومت میں یہ23.2 ارب ڈالر تھیں
رپورٹ کے مطابق 2021ع میں15.4 ارب ڈالرکی ٹیکسٹائل برآمدات ہوئیں جو 2018ع میں13.5ارب ڈالر تھیں۔ 2021ع میں آئی ٹی برآمدات 2.21 ارب ڈالر رہیں جو 2018ع میں 1.06ارب ڈالر تھیں۔2021ع میں29.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر آئیں جو 2018ء میں19.6 ارب ڈالر تھی
پی ٹی آئی نے پہلے تین سالوں کے دوران اکیس ارب ڈالر کا قرضہ لیا جبکہ ن لیگ نے اپنے دور حکومت کے آخری تین سالوں میں تیس ارب ڈالر کا قرض لیا۔2021ع میں 4732 ارب روپے کی ٹیکس آمدن ہوئی جو 2018ع میں 3844 ارب روپے تھی
زرِ مبادلہ کے ذخائر 2021ع میں 24.4 ارب ڈالر ہیں جو 2018ع میں 16.3 ارب ڈالر کی سطح پر تھے۔ 2021ع میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.8 ارب ڈالر ہے جو 2018ء میں 19 ارب ڈالر تھا.