دنیا کا پہلا ’اینٹی بیکٹیریئل‘ اسمارٹ فون اگلے سال پیش کیا جائے گا

نیوز ڈیسک

دنیا کا پہلا جراثیم کُش اسمارٹ فون اب فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ اس کے متعلق کمپنی کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے یہ 24 گھنٹے میں 99.9 فیصد جراثیم کو ختم کر دیتا ہے

تفصیلات کے مطابق اس فون کو کیٹ ایس 42 کا نام دیا گیا ہے جو اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اسے بُل اٹ گروپ نامی کمپنی نے تیار کیا ہے جو بہت ٹھوس اور مضبوط اشیاء تیار کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے، جن میں کیٹ مصنوعات بھی شامل ہیں

کمپنی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس فون کی قیمت 229 برطانوی پاؤنڈ کے برابر رکھی گئی ہے اور اس کا جدید ترین ماڈل بایو ماسٹر اینٹی مائیکروبیئل ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا، جس میں سلور آئن شامل ہوں گے۔ چاندی کے آئن کی بدولت یہ فون ازخود جراثیم سے پاک ہوتا رہے گا، یوں 24 گھنٹے میں اس پر سے جراثیم کی 99 فیصد سے زائد مقدار تلف ہوجائے گی۔ لیکن اب بھی یہ دنیا کو شدید تباہی تک پہنچانے والے کورونا وائرس کو ختم نہیں کر سکتا

کمپنی کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ان کا نیا اسمارٹ فون صرف 15 منٹ میں 80 فیصد جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے، جب کہ باقی جراثیم دھیرے دھیرے 24 گھنٹے میں غائب ہو جاتے ہیں۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اسمارٹ فون مکمل طور پر واٹر پروف ہے اور اسے صابن اور بلیچ سے دھویا بھی جا سکتا ہے۔ اس طرح فون کو سینٹی ٹائزر سے دھو کر کورونا وائرس سے بھی پاک کیا جاسکتا ہے

واضح رہے کہ جراثیم کے ماہرین بھی اسمارٹ فون کو دن میں دو مرتبہ جراثیم سے پاک کرنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ یہ بہت سے انتہائی مضر جراثیموں کی آماجگاہ بن سکتا ہے

کیٹ ایس 42 کی دیگر خصوصیات میں گوریلا گلاس، ڈیڑھ میٹر گہرائی میں 15 منٹ تک واٹر پروف، ایچ ڈی ڈسپلے، اینڈرائڈ 10 اور مزید اپ گریڈیشن، 32 جی بی روم اور پانچ میگا پکسل کیمرہ بھی شامل ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close