پشاور : صوبہ خیبر پختون خواہ کے دارالحکومت پشاور کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر واقع شاپنگ مال میں لاہور کے رہائشی دو نوسرباز 93 لاکھ جعلی کرنسی تبدیل کراتے ہوئے پولیس کے ہاتھوں دھر لیے گئے
قتفصیلات کے مطابق ٹائون کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر غازی آباد لاہور کے رہائشی دو نوسرباز ملزم احمد علی ولد عبدالحمید اور فرحان ولد غلام صابر شاپنگ مال میں جعلی کرنسی تبدیل کر رہے تھے، جنہیں ٹائون پولیس نے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 93 لاکھ روپے کے جعلی کرنسی نوٹ بر آمد کر لئے. ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمو ں نے جعلی کرنسی سے شاپنگ کرنے اور سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے.