معروف سینئر اداکار انوراقبال بلوچ انتقال کرگئے

نیوز ڈیسک

کراچی : پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے سینئر اداکارمحمد انور اقبال بلوچ انتقال کر گئے

کچھ روزقبل اداکارکے اہلخانہ نے اداکار کی جلد صحت یابی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی

اہل خانہ کے مطابق نمازجنازہ بعد نماز عشاء بیت المکرم مسجد گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی جب کہ تدفین میوہ شاہ قبرستان میں ہوگی

انور اقبال پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار تھے جنہوں نے اردو اورسندھی کے کئی ڈراموں میں یادگارکردارادا کیے تاہم  ڈراما سیریل ’’شمع‘‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پرپہنچادیا تھا۔ انہوں نے بلوچی زبان میں بننے والی پہلی فلم میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close