کراچی، رحمٰن ڈکیت کا داماد سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار

نیوز ڈیسک

کراچی : کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں سی ٹی ڈی نے رحمٰن ڈکیت کے داماد  کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم لیاری گینگ وار کا شوٹر ہے.

انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر پرانا گولیمار میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے شوٹر شہر یار عرف شیرل کو گرفتار کیا گیا ہے

گرفتار ملزم شہریار  کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے رحمٰن ڈکیت کا داماد ہے، ملزم پولیس اہلکار سمیت قتل کی اکیس وارداتوں میں ملوث بتایا جاتا ہے

ملزم شہریار عرف شیرل پر الزام ہے کہ اس نے پولیس کانسٹیبل فاروق کو ساتھیوں کے ہمراہ قتل کیا تھا، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ عذیر بلوچ کے کہنے پر بیس افراد کو قتل کرنے انکشاف بھی کیا ہے

انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم نے 2014ء میں عذیر بلوچ کے احکامات پر دو لڑکوں کو قتل کر کے لاشیں ندی میں پھینکیں، 2014ء میں عذیر بلوچ کے کہنے پر 10 نوجوانوں کو قتل کیا

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملزم پرانا گولیمار اور لیاری سے بھتہ وصولی بھی کرتا ہے، گرفتار ملزم کو پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے

دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رحمٰن ڈکیت کے بیٹے سلطان کے خلاف دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمہ میں عدم حاضری پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور تنخواہ روکنے ، آئندہ سماعت پر ملزم اور وکیل کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے، ملزم اور وکیل سماعت کے دوران غیرحاضر رہے، سماعت 27اگست تک کے لئے ملتوی کردی گئی، فریقین کو مقدمہ کی نقول فراہم کرنے کی کارروائی آئندہ سماعت پر ہوگی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close