ہنرہ : شمشال کے نوجوان مہم جوؤں کی ایک بارہ رکنی ٹیم نے پسو کونز کی اہم چوٹی سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے
پسو کونز کی یہ چوٹی پہلی بار سر کی گئی ہے. 6 ہزار 106 میٹر بلند یہ چوٹی اب تک کسی نے سر نہیں کی تھی، چوٹی کو شمشال کے نوجوان مہم جوؤں کی بارہ رکنی ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار سر کیا۔ مقامی کوہ پیماؤں کی بارہ رکنی ٹیم میں دو لڑکیاں بھی شامل تھیں
ٹیم نے پہلے اس چوٹی کو یوم آزادی پاکستان پر سر کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی، لیکن موسمی پیش گوئی کے باعث ٹیم کو یوم آزادی سے ایک روز قبل ہی چوٹی سر کرنے کا فیصلہ کیا گیا.