عظیم باکسر محمد علی کے نواسے کی باکسنگ رنگ میں فاتحانہ آمد

ویب ڈیسک

لندن : سابق لیجنڈ امریکی باکسر محمد علی کے نواسے نیکو علی والش بھی دنیائے باکسنگ میں فاتحانہ انداز سے وارد ہوگئے ہیں

نیکو علی والش نے گذشتہ دنوں پروفیشنل باؤٹ میں جورڈین ویکس کو شکست دی جو ماضی میں ایم ایم اے فائٹر بھی رہے ہیں

محمد علی سے قبل دنیائے باکسنگ کے دیگر گھرانے بھی کھیل سے جڑے رہے ہیں، اس میں فلوئیڈ مے ویدر کا نام نمایاں ہے، ان کے بیٹے اور بھائی بھی پروفیشنل باکسنگ میں شامل ہوئے تھے

واضح رہے کہ نیکو علی کی والدہ رشیدہ نے روبرٹ والش سے شادی کی تھی، نانی بیلینڈا بوائیڈ محمد علی کی دوسری اہلیہ تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close