نجی اسپتال روسی ویکسین کی من مانی قیمت وصول کرنے لگا

نیوز ڈیسک

نجی اسپتال روسی ویکسین لگانے کے منہ مانگے دام وصول کرنے لگا، اسپتال انتظامیہ ایڈمنسٹریٹو چارجز کے نام پر ڈھائی ہزار روپے علیحدہ وصول کررہی ہے

پاکستان کے معاشی حب اور سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے نجی اسپتالوں نے کورونا ویکسین لگانے کے نام پر شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے، ایک بڑے نجی اسپتال کی جانب سے روسی ویکسین لگانے کے منہ مانگے دام وصول کیے جارہے ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال میں ویکسی نیشن آج سے شروع ہوگی، جس کے لیے اسپتال انتظامیہ نے بکنگ کا آغاز کردیا ہے

اسپتال انتظامیہ روسی کوویڈ ویکسین کی سنگل ڈوز 6 ہزار 134 روپے میں لگائی جارہی ہے اور اس پر ڈھائی ہزار روپے ویکسین ایڈمنسٹریٹو چارجز علیحدہ وصول کیے جارہے ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین کی ڈبل ڈوز کے چارجز 12 ہزار 268 روپے لیے جارہے ہیں جبکہ ویکسی نیشن کروانے والوں کو ڈبل ڈوز کے ویکسین ایڈمنسٹریٹو چارجز بھی ڈبل یعنی پانچ ہزار روپے دینے ہوں گے

پالیسی کے مطابق ویکسی نیٹر کے لئے 15 فیصد چارجز ویکسین کی قیمت میں ہی شامل ہوتے ہیں

خیال رہے کہ کوویڈ ویکسین کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، معاملہ عدالت میں ہونے کے باعث تاحال حکومت نے ویکسین کی قیمت مقرر نہیں کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close