نئی دہلی : افغان صورتحال پر بھارتی فوج کے ایک سابق افسر نے پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کو مبارکباد دی ہے
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے سابق اہلکار اور اب دفاعی تجزیہ کار کرنل دھنویر سنگھ نے افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے پر پاک فوج اور آئی ایس آئی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی نے پاکستان کو یوم آزادی پر بڑا تحفہ دیا، جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں. افغانستان کے سارے پس منظر میں سارے آپریشنز میں سب سے اہم آپریشن انٹیلی جنس آپریشن تھا، افغانستان کے گورنرز، افغان آرمی کے جنرلز، وہاں کے وار لارڈز کو آئی ایس آئی توڑنے میں کامیاب ہوگئی
دھنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ اس ساری صورتحال میں آئی ایس آئی کو داد دینی چاہئے، آئی ایس آئی نے بہت ہی شاندار کام کیا
تاہم ان کا اپنے ملک کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس سارے معاملے میں بھارت کی صورتحال بہت ہی گھمبیر ہے. دھنویر سنگھ نے بھارت کی حالت کو اس لڑکے کی طرح قرار دیا ہے، جو دو بوڑھوں کی لڑائی میں خوامخواہ چانٹے کھا کر روتا ہوا گھر آجاتا ہے.
__________
-
افغان سیاسی مفاہمتی عمل کا آغاز؛ طالبان کی حامد کرزئی اور عبد اللہ عبداللہ سے ملاقات
-
طالبان سے سیاسی مذاکرات کی حمایت کرتا ہوں، اشرف غنی
-
طالبان سے کوئی دشمنی نہیں، بات چیت کے لیے دروازے کھلے ہیں، امریکی وزیر