اب آپ مل سکتے ہیں ڈیجیٹل آئن اسٹائن سے!

ویب ڈیسک

سائنس کی دنیا میں ایسا کون ہوگا جو آئن اسٹائن جیسے سائنسدان کے نام سے ناواقف ہو. کیسا لگے گا اگر آپ سے کہا جائے کہا اب آپ آئن اسٹائن سے  باتیں کر سکتے ہیں اور اس سے سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں، جی ہاں ایک بڑے منصوبے کے بعد اب ایسا ممکن ہو گیا ہے، اس میں آئن اسٹائن خود اپنی زندگی اور کام کے متعلق جرمن لہجے میں انگریزی بولتے دکھائی دیتے ہیں

اس حوالے سے آڈیو ساز کمپنی افلورتھمِک اور ڈیجیٹل انسانوں پر کام کرنے والی کمپنی یونیک نے مشترکہ طور پر یہ ویب سائٹ تیار کی ہے جہاں آئن اسٹائن آپ سے عین اپنی ہی آواز میں بات کرتے نظر آتے ہیں

اس طرح بہت اصلی دکھائی دینے والے آئن اسٹائن سے اس طرح بات کی جا سکتی ہے کہ گویا وہ ماہرِ طبیعیات حقیقی انداز میں ہمارے سامنے بیٹھا ہے۔ اس میں آئن اسٹائن پلک جھپکاتے ہیں، مسکراتے ہیں اور چہرے پر اصل انسانوں کی طرح تاثرات کے حامل ہیں

اس کی تفصیلی وژول ٹیکنالوجی کے ساتھ معلومات کا ایک پورا انجن ہے، جو اسے حقیقی بناتا ہے۔ پھر آپ آئن اسٹائن کی اصل آواز کے ساتھ اسے سن کر مزید حیران رہ جائیں گے۔ اس کے لیے آئن اسٹائن کی گفتگو کی تمام آڈیو فائلز کو ڈیٹا بیس میں شامل کرکے مشینی آواز کو تربیت دی گئی ہے، جو ہوبہو آئن اسٹائن کی آواز نکالتی ہے

اس ضمن میں ایک مسئلہ یہ بھی تھا کہ آڈیو فائل کا معیار بہت خراب تھا اور اسی وجہ سے مشین سے آئن اسٹائن کی نئی آواز بنائی گئی ہے جو بہت حد تک آس کی آواز سے مشابہہ ہے

اس طرح آئن اسٹائن آپ سے بہت دوستانہ انداز میں گفتگو کرتے نظر آتے ہیں اور اپنے علم سے آپ کو آگاہ کرتے ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے آئن اسٹائن کے چہرے کے خدوخال بہت حقیقی نظر آتے ہیں۔ یہاں آپ ان سے کسی پرسنل اسسٹنٹ یا چیٹ بوٹ کی طرح گفتگو کرسکتے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close