وزیراعظم کا کانسٹیبل جمال کلہوڑو کے لیے قومی اعزاز کا اعلان

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے چلتی ٹرین سے گرنے والے شخص کی جان بچانے پر کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو قومی اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا ہے

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو قومی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ جمال کلہوڑو نے پوری لگن کے ساتھ اپنی ڈیوٹی ادا کی۔ قرآن کریم میں ہے کہ جس شخص نے ایک جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز کانسٹیبل جمال کلہوڑو کی وڈیو  بھی ٹوئٹر پر شیئر کی تھی، جس میں جمال کلہوڑو نے ٹرین سے گرنے والے ایک شخص کو پٹری پر گرنے کے بعد ٹرین کی زد میں آنے سے بچا لیا تھا

وزیراعظم نے سپاہی کی بہادری کو سراہتے ہوئے لکھا تھا ’’یہ وہ مقام ہے جہاں فرض تقدیس سے ہمکنار ہوتا ہے۔ عوام الناس کی خدمت کے حوالے سے اس نوجوان سپاہی کے ہاں دکھائی دینے والا عزم قابل تحسین ہے‘‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close